وزارت اطلاعات ونشریات

فیسٹول ڈے کانز میں ‘مجیب- دی میکنگ آف اے نیشن’ فلم کا ٹریلر ریلیز کیاگیا


یہ فلم اچھے پڑوسی کے تعلقات کی ایک مثال ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

ہندوستانی فوجیوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: ڈاکٹر محمود

Posted On: 19 MAY 2022 10:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 مئی

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور بنگلہ دیش کے اطلاعات ونشریات کے وزیر ڈاکٹر حسن محمود نے آج مشترکہ طور پر ہندوستان - بنگلہ دیش شریک فاؤنڈیشن کی فیچر فلم ‘بنگ بندھو، ‘مجیب- دی میکنگ آف اے نیشن’ کا 90 سکینڈ کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری جناب شیام بنیگل نے کی ہے۔

اس موقع پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ فلم ہندوستان اور بنگلہ دیش کے شریک فاؤنڈیشن ہونے کے ساتھ ساتھ جناب وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک پہل ہے۔  وزیر موصوف نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ یہ فلم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن جی کی صد سالہ پیدائش پر ایک تحفہ ہے۔  فلم کی تیاری میں کی گئی جدوجہد پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران جب دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو ایسے وقت میں فلم پر کام جاری تھا۔  ایسے وقت میں جب دنیا مختلف پڑوسی ممالک کے درمیان آپسی تنازعات کو دیکھ رہی ہے، جناب ٹھاکر نےاس فلم کو  اچھے پڑوسی کے تعلقات کی ایک مثال کے طور پر حوالہ دیا۔  اس فلم کے ذریعہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے کام کی سراہنا کی۔ وزیر موصوف نے اِس کی پہل کرنے پر دونوں وزرائے اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا شکریہ ادا کیا۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ رواں سال ہندوستان کے آزادی کی 75 ویں سالگرہ اور مارچے ڈو فلم میں اعزازی ملک ہونے کے ناطے ٹریلر ریلیز کرنے اور ہندوستان اور بنگلہ دیش کی دوستی کو نمائش کے لئے پیش کرنے کا اِس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کے پورے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

بنگلہ دیش کے اطلاعات ونشریات کے وزیرڈاکٹر حسن محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فلم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے ذریعہ کی گئی جدوجہد مصائب اور ملک کی تعمیر پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم شیخ حسینہ اور جناب نریندر مودی کی قیادت میں بنگلہ دیش اور ہندوستان کے تعلقات نے  نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ ڈاکٹر محمود نے آگے کہا کہ یہ فلم دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ایک مظہر ہے۔ وزیر موصوف نے 1971 کے بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی حمایت کرنے کے لئے ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہ بنگلہ دیشی ہندوستانی فوجیوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود نے کہا کہ یہ فلم ملک کی آزادی میں شیخ مجیب کی جدوجہد، تکلیف اور مصائب کے بارے میں ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس فلم سے دنیا کے لوگ جانیں گے کہ کس طرح وہ پھانسی کے پھندے کے سامنے ڈٹے رہے اور کس طرح انہوں نے غیر مسلح ملک کو مسلح ملک میں تبدیل کردیا اور کس طرح انہوں نے جنگ آزادی کی قیادت کی۔  اس طرح کے عظیم افراد کو 3 گھنٹے میں ان کی پوری زندگی کو قید کرنا آسان نہیں ہے، لیکن فلم بنانے والی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔

ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں اپنا پیغام پیش کرتے ہوئے جناب شیام بنیگل نے کہا کہ ٹریلر آؤٹ ہوگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین  اسے پسند کریں گے۔  اس فلم کے لئے کام کرنا بالکل ایک شاندار سفر تھا، کیونکہ مجھے دونوں ممالک کے فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرا کا زبردست حمایت کے لئے شکر گزار ہوں۔

اس موقع پر بھارت میں اطلاعات ونشریات کے سکریٹری جناب اپروا چندر، جمہوریہ فرانس میں ہندوستان کے سفیر جناب جاوید اشرف، جمہوریہ فرانس میں بنگلہ دیش کے سفیر جناب خواندکر محمد طلحہ فلم کی کاسٹ کے ساتھ موجود تھے۔

image001HXPX.jpg

فلم کے بارے میں

مجیب- دی میکنگ آف اے نیشن کی ہدایت کاری جناب شیام بنیگل نے کی ہے۔ فلم ‘‘ بنگ بندھو ’’ کے لئے شریک فاؤنڈیشن کے معاہدے پر دستخط 14 جنوری 2022 کو 2 ایگزیکٹو پروڈیوسرس- این ایف ڈی سی اور فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ایف ڈی سی، بنگلہ دیش) کیا گیا تھا۔ اطلاعات ونشریات کی وزارت، حکومت ہند اور اطلاعات ونشریات کی وزارت، بنگلہ دیش کی حکومت فلم کے پروڈیوسرس ہیں۔ فلم کا کل بجٹ 10 ملین امریکی ڈالر (75 کروڑ روپے) سے زیادہ ہے۔  ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بالترتیب 40:60 کے تناسب سے رقم کو شیئر کیاگیا ہے۔  یہ فلم شیخ مجیب کی صدسالہ پیدائش اور بنگلہ دیش کی تشکیل کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر عظیم رہنما کو ایک خراج تحسین ہے۔ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلم ‘ بنگ بندھو’ کی پوری شوٹنگ کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے اور اس فلم کی تکمیل ہندوستان اور بنگلہ دیش میں 4 شیڈول میں کیاگیا ہے۔  2022 کے آخر تک اس فلم کے تیار ہونے کی امید ہے۔

اس فلم کے مرکزی کردار عارفین شووو اور نصرت امروز تیشا، جنہوں نے ملک کی محبت اور شیخ مجیب الرحمن سے جذباتی لگاؤ کی وجہ سےاس فلم میں کام کرنے کے لئے  صرف ایک بنگلہ دیشی ٹکا (0.011 امریکی ڈالر) ایک ٹوکن رقم کے طور پر لیا ہے۔  جناب عارفین شووو نے شیخ مجیب الرحمن کا کردار ادا کیا ہے اور اُن کی زندگی کے ابتدائی دنوں سے ملک کی تشکیل  تک کے سفر کو فلم میں دکھایاگیا ہے۔  محترمہ نصرت امروز تیشا نے شیخ مجیب کی اہلیہ شیخ فضیلت النسا (رینو) کا کردار نبھایا ہے۔ اِس فلم میں دنیا کے عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک کے طور پر شیخ مجیب کی آزادی کے حصول میں کامیابی ، ان کے کنبے، جدوجہد، طاقت کو دکھایاگیا ہے۔

image002X9LY.jpg

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے بارے میں-

سال 1975 میں قائم کیاگیا نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ، اطلاعات ونشریات کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے تشکیل دیاگیا ہے، جس کا بنیادی مقصد ہندوستان میں اچھے سنیما کے کام کاج کو فروغ دینا ہے۔ این ایف ڈی سی مختلف ہندوستانی زبانوں میں ملک بھر کی فلموں کی مالیاتی، تقسیم اور ترقی میں مدد کرنے کے لئے ایک ایکو سسٹم تیار کرنے میں اہم عنصر ہے۔

بنگلہ دیشی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (بی ایف ڈی سی) کے بارے میں-

1959 میں مشرقی پاکستان فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے طور پر اس ادارے کی بنیاد رکھی گئی تھی، جسے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد اِس کا نام تبدیل کرکے بنگلہ دیش فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کردیاگیا تھا۔  ہر سال 3 اپریل کو بنگلہ دیش میں قومی یوم فلم منایا جاتا ہے۔ اس دن کارپوریشن کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد اور اس کا جشن منایا جاتا ہے۔  یہ ایک ایسا دن ہے جب شیخ مجیب الرحمن اُس وقت کے مشرقی پاکستان کے صنعتی اور کامرس کے وزیر تھے، نے مشرقی پاکستانی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن بنانے کےلئے بل متعارف کرایا تھا۔

فلم کا ٹریلر

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ش ح ۔ع ح ۔ع ر۔

U-5561



(Release ID: 1826846) Visitor Counter : 185