وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر داخلہ نے ’’سوراج‘ سے ’نیو انڈیا‘ تک بھارت کے نظریات کا ازسر نو تجزیہ‘ موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کیا

Posted On: 19 MAY 2022 5:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن جناب امت شاہ نے مرکزی وزیر تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں آج دہلی یونیورسٹی کے ذریعے منعقد ’’سوراج‘ سے ’نیو انڈیا‘ تک بھارت کے نظریات کا از سر نو تجزیہ‘ موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی سیمینارکا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ یہ بہت اطمیان کی بات ہے کہ جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، تو دہلی یونیورسٹی اپنا صد سالہ جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک نیو انڈیا بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ملک کو عالمی سپر پاور بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو تیزی سے بدل رہی ہے اور کہا کہ  21ویں صدی کے چیلنجز کے مطابق بھارت کو تیار کرنے کے لیے قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دہلی یونیورسٹی کو ابھرتے اور اہم شعبوں جیسے بلاک چین، ای کامرس، پیٹنٹ مینجمنٹ وغیرہ پر نصاب تیار کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی یونیورسٹی میں نہ صرف بھارت، بلکہ دنیا کے چیلنجز کا حل فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5540



(Release ID: 1826808) Visitor Counter : 98