ٹیکسٹائلز کی وزارت

مرکز نے 20مئی 2022ء سے کچے جوٹ کی قیمت کیپنگ کو اُٹھانے کا فیصلہ کیا


کیپ ہٹانے سے کسانوں ، ملوں اور جوٹ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مدد ملے گی

قیمتوں میں گراوٹ کے رجحان سے جوٹ مال کی برآمدات کو بھی فائدہ ہوگا ، جو قیمت کے تناظر میں صنعت کے کاروبار کا تقریباً 30 فیصد ہے

Posted On: 19 MAY 2022 6:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی:19؍مئی2022:

مرکزی سرکار نے کچے جوٹ کاروبار کے بازار کی رفتار کی پوری احتیاط سے جانچ کے بعد جوٹ ملوں اور دیگر اداروں کے ذریعے کچے جوٹ کی خرید پر 30 ستمبر 2021ء سے طے شدہ کچے جوٹ کے ٹی ڈی 5گریڈ کے لئے 6500روپے فی کوئنٹل کی قیمت حدہٹا دی ہے۔

جوٹ کمشنر آفس رسمی اور غیر رسمی ذرائع کے توسط سے کچے جوٹ کی قیمتوں کے بارے میں معلومات جمع کررہا ہے اور یہ پایاگیا ہے کہ موجودہ قیمتیں کیپڈ قیمت کے قریب چل رہی ہے۔چونکہ کچے جوٹ کی موجودہ قیمت 6500روپے کے آس پاس ہے، حکومت ہند نے 20 مئی 2022ء سے قیمت کیپنگ اُٹھا لینے کا ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

یہ اُمید کی جاتی ہے کہ کیپ ہٹانے سے کسانوں ، ملوں اور جوٹ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو ملے گی، جس میں تقریباً 40 لاکھ جوٹ کسانوں کے علاوہ 7لاکھ سے زیادہ لوگ جوٹ کاروبار پر منحصر ہے۔ قیمتوں میں گھٹتے رجحان سے جوٹ سے بنے سازو سامان کی برآمدات کو بھی فائدہ ہوگا، جوقیمت کے تناظر میں صنعت کے کاروبار کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

 

                                            ************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5546)



(Release ID: 1826735) Visitor Counter : 90