بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے سانوتی پراپرٹیزلمیٹڈ کے ذریعہ میگما ایچ ڈی آئی جنرل انشورینس کمپنی لمیٹڈ میں حصص داری کی حصولیابی کو منظوری دی
Posted On:
19 MAY 2022 11:54AM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کمپٹیشن ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت سانوتی پراپرٹیز ایل ایل پی (سانوتی / حاصل کنندہ )کے ذریعہ ماگما ایچ ڈی آئی جنرل انشورینس کمپنی لمیٹڈ (ماگما ایچ ڈی آئی / ہدف) میں حصص داری کی حصولیابی کو منظوری دی ہے۔
مجوزہ اتحاد کے تحت ماگما ایچ ڈی آئی کے مجموعی سرمایہ حصص کے 55.39 فیصد کی حصولیابی کا پروگرام ہے ، جس کے لئے ہدف کمپنی کے مخصوص سرمایہ حصص کو خریدنے کی تجویز ہے ، اسی کے ساتھ ہدف کمپنی کے اس مخصوص سرمایہ ٔ حصص کی حصولیابی کی بھی تجویز ہے جو اس وقت پونا والا فن کارپ لمیٹڈ اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہیں ۔
سانوتی کمپنی تجارتی اور رہائشی ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے کے کاروبارسے وابستہ ہے ۔
ماگما ایچ ڈی آئی ایک ایسی کمپنی ہے جو ہندوستان میں جنرل/ نان لائف انشورینس کے کاروبار سے وابستہ ہے اوربہت بڑے پیمانے پر جنرل / نان لائف انشورینس کی مصنوعات پیش کرتی ہے ۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکمنامہ بعد میں آئے گا۔
*************
ش ح ۔ س ب۔ ف ر
U. No.5532
(Release ID: 1826626)
Visitor Counter : 125