وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے سینٹ ٹروپیز میں مہاراجہ رنجیت سنگھ اور شہزادی بنوں پان دی کو گلہائے عقیدت پیش کئے
Posted On:
18 MAY 2022 10:13PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج سینٹ ٹروپیز کے ایلارڈ اسکوائر کا دورہ کیا۔ جو کینز سے کشتی کی سواری کے فاصلے پرواقع ہے ۔ سینٹ ٹروپیز کا ریاست ہماچل پردیش سے تعلق ہے۔
اس جگہ کے اپنے دورے کے دوران، وزیرموصوف نے مہاراجہ رنجیت سنگھ (سکھ سلطنت کے پہلے مہاراجہ)، جین فرانکوئس ایلارڈ (مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج میں جنرل) اور چمبہ کی ان کی شریک حیات شہزادی بنّوں پان دی کے مجسموں پر پھول چڑھائے۔ شہزادی بنوں پان دی کی پیدائش ہماچل پردیش کے چمبہ میں ہوئی تھی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سینٹ ٹروپیز کا ہندوستانی رابطہ چار نسلوں کے بعد بھی ختم نہیں ہوا ہے۔ شہزادی کے خاندان کا سینٹ ٹروپیز میں بے حد احترام کیا جاتا ہے اور اس خاندان نے اپنی ہندوستانی جڑوں کو محفوظ رکھا ہے۔
ان کی آمد پر، وزیر کا استقبال سینٹ ٹروپیز کی میئر مس سلوی سری اور ڈپٹی میئر مسٹر ایلارڈ فریڈرک نے سابق ڈپٹی میئر ہنری پریوسٹ ایلارڈ کے ساتھ کیا۔ وزیر نے میئر اور ڈپٹی میئر کو گوا میں ہندوستان کی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شاندار فیسٹیول دیکھنے کے لیے مدعو کیا اور گوا کے ساحلوں سے ہماچل کے پہاڑوں کی سیر کرانے کا وعدہ بھی کیا۔
وزیر نے سینٹ ٹروپیز میں میئر اور دیگر میزبانوں کو روایتی ہماچلی ٹوپیاں اور شال سے نوازا اور ان کی عزت افزائی کی ۔
*****
(ش ح ۔اک ۔ ع آ)
5522
(Release ID: 1826579)
Visitor Counter : 129