بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب آر کے سنگھ نے  جینکو  یعنی کوئلے کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے کوئلے کے ذخائر جمع کرنے سے متعلق فوری قدم اٹھانے کے لیے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا


مختص کیا گیا پی سی آر  اگر اٹھایا نہیں گیا تو اسے دوسری ضرورت مند ریاستوں کو دے دیا جائے گا

Posted On: 18 MAY 2022 2:29PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر، جناب آر کے سنگھ نے  ریاستوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاستی جینکو یعنی کوئلے کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں سے  کہا جا سکتا ہے کہ وہ مانسون کے موسم میں اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے ملاوٹ کے مقصد سے کوئلے درآمد کرنے کی خاطر فوری قدم اٹھائیں۔ وزیر موصوف نے ہریانہ، اتر پردیش، کرناٹک اور مغربی بنگال کو لکھے گئے ایک الگ خط میں خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان ریاستوں میں یا تو کوئلے کی درآمد کے لیے ٹینڈر کی کارروائی شروع نہیں ہوئی ہے یا یہ کارروائی ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی ہے۔

بجلی کی وزارت نے اس سے پہلے ریاستی جینکو کو صلاح دی تھی کہ وہ ملاوٹ کے مقصد سے ضرورت کا 10 فیصد کوئلہ درآمد کر لیں۔ ریاستوں کو صلاح دی گئی تھی کہ وہ 31.5.2022 تک آرڈر دے دیں تاکہ  50 فیصد مقدار کی 30.6.2022 تک ڈیلیوری، 40 فیصد کی 31.8.2022 تک اور بقیہ 10 فیصد کی 31.10.2022 تک ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ریاستی جینکو یعنی کوئلے کی پیداوار کرنے والی کمپنیاں کوئلے کا ذخیرہ جمع کرنے کے لیے پی سی آر  طریقے سے تیزی کے ساتھ، پیش کی جانے والی کوئلے کی مقدار اٹھا سکتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  ان دونوں میں ناکامی کی صورت میں،  کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی گھریلو کوئلے دینا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اگر مختص کیا گیا پی سی آر اٹھایا نہیں گیا تو  یہ دیگر ضرورت مند ریاستی جینکو کو  دے دیا جائے گا اور  اگر یہی صورتحال رہی تو، جن ریاستوں میں مانسون کے دوران بجلی کی سپلائی پر برا اثر پڑتا ہے، ان ریاستوں میں کوئلے کی کمی ہو سکتی ہے۔

جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ  بجلی کی مانگ اور کھپت میں اضافہ کی وجہ سے، کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار کا حصہ بڑھ گیا ہے اور  پاور پلانٹوں میں کل کوئلے کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  گھریلو کوئلہ کل ضرورت کا تقریباً 88 فیصد ہی ہے۔ مانسون شروع ہونے سے پہلے پاور پلانٹوں میں کم از کم ضروری کوئلے کے ذخیرہ کو یقینی بنانے کے لیے، وزیر موصوف نے ہدایت دی ہے کہ  ریاستی جینکو اور آئی پی پی کے ملکیت والے تھرمل پاور پلانٹوں کو  چاہیے کہ وہ مناسب کوئلے کا ذخیرہ جمع کرکے رکھنے کے لیے تمام وسائل کا استعمال کریں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5499

 

 


(Release ID: 1826502) Visitor Counter : 159