وزارت دفاع

دفاعی پنشن یافتگان سے 25مئی 2022ء تک سالانہ شناخت مکمل کرنے کی گزارش

Posted On: 18 MAY 2022 4:06PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے ایک بار پھر اُن دفاعی پنشن یافتگان سے گزارش کی ہے ، جنہوں نے ماہانہ پنشن کے آسان عمل کو یقینی بنانے کے لئے 25مئی 2022ء تک عمل کو مثبت طور سے پورا کرنے کےلئے اپنی سالانہ شناخت ؍زندگی کے تصدیق نامے کو پورا نہیں کیا ہے۔

17مئی 2022ء تک موصولہ اعدادوشمار کی تصدیق پر یہ دیکھا گیا ہے کہ 43774پنشن یافتگان ، جنہیں پنشن انتظامی نظام –رکشا (اَسپرش) میں منتقل کردیا گیا ہے ، انہوں نے نومبر 2021ء تک نہ تو آن لائن اور نہ ہی اپنے متعلقہ بینکوں کے توسط سے اپنی سالانہ شناخت مکمل کی ہے۔

اس کے علاوہ پرانے پنشن یافتگان (2016ء سے پہلے سبکدوش)کے لئے جو پنشن کے پرانے سسٹم پر بنے ہوئے ہیں، یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ تقریباً 1.2لاکھ پنشن یافتگان نے دستیاب کسی بھی ذرائع سے اپنی سالانہ شناخت پوری نہیں کی ہے۔

سالانہ شناخت؍زندگی کا تصدیق نامہ درج ذیل ذرائع سے کیا جاسکتا ہے:

  1. اینڈرائیڈ استعمال کنندگان کے لئے ڈیجیٹل زندگی تصدیق نامہ آن لائن ؍زندگی تصدیق نامہ فیس ایپ کے توسط سے۔
  1. قیام اور استعمال کی تفصیل یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔https://jeevanpramaan.gov.in/package/documentdowload/JeevanPramaan_FaceApp_3.6_Installation
  2. اَسپرش پنشن یافتگان: براہ کرم ’’رکشا-پی سی ڈی اے(پی)الہ آباد‘‘اور منظوری اتھارٹی کی شکل میں ’’اَسپرش-پی سی ڈی اے(پنشن)الہ آباد‘‘ کی شکل میں منظوری دینے والی اتھارٹی کا انتخاب کریں۔
  3. لیجیسی پنشن یافتگان(2016سے پہلے سبکدوش): براہ کرم اپنے متعلقہ منظوری اتھارٹی کو ’’رکشا-متحدہ‘‘کے طورپر منتخب کریں۔’’سی ڈی اے(اے ایف)سبروتو پارک‘‘یا ’’رکشا –پی سی ڈی اے(پی)الہ آباد‘‘ یا ’’رکشا-پی سی ڈی اے(بحریہ)ممبئی اور منظوری اتھارٹی آپ کے متعلقہ پنشن تقسیم کار بینک ؍ڈی پی ڈی او وغیرہ کی شکل میں۔
  1. پنشن یافتگان سالانہ شناخت کو مکمل کرنے کےلئے عام خدمات مراکز (سی ایس سی)پر بھی جاسکتے ہیں۔یہاں اپنا قریب ترین سی ایس سی تلاش کریں: https://findmycsc.nic.in/
  2. پنشن یافتگان زندگی تصدیق نامے کی تجدید کرنے کےلئے اپنے قریب ترین ڈی پی ڈی او سے بھی سے بھی مل سکتے ہیں۔ لیجیسی پنشن یافتگان اپنے متعلقہ بینکوں کے ساتھ اپنے زندگی تصدیق نامے کو اَپ ڈیٹ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

ماہانہ پنشن کے مسلسل اور وقت پر کریڈٹ کے لئے سالانہ شناخت ؍زندگی کے تصدیق نامے کا عمل ایک قانونی ضرورت ہے۔حالانکہ اپریل 2022ء کے لئے ماہانہ پنشن 58275 پنشن یافتگان (اَسپرش  پر 4.47لاکھ مائی گریٹ پنشنروں میں سے )کے لئے خصوصی یکمشت رعایت کے توسط سے جمع کی گئی تھی، کیونکہ اُن کی سالانہ شناخت تفصیل کے ان کے متعلقہ بینکوں کے ذریعے مہینے کے اختتام تک تصدیق نہیں کی جاسکی۔

(https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1822565).

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5502)



(Release ID: 1826450) Visitor Counter : 143