صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

جمیکا کے  گورنر جنرل  کی طرف سے دی گئی  سرکاری ضیافت میں بھارت کے صدر جمہوریہ  جناب رام ناتھ کووند کا  خطاب

Posted On: 18 MAY 2022 11:12AM by PIB Delhi

میرے  جمیکا کے پہلے سرکاری دورہ کے موقع پر   میرا اور میرے وفد کا گرمجوشانہ   خیر مقدم کئے جانے کے لئے  آپ کا شکریہ۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب  ہمارے  سفارتی تعلقات کے   60 برس مکمل ہورہے ہیں، کسی بھی ہندستانی صدرجمہوریہ     کی طرف سے  کیا جانے والا جمیکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔    

عزت مآ ب گورنر  جنرل !

 جمیکا  ہندستان  اور ہمارے عوام کے درمیان  ایک خصوصی حیثیت رکھتا ہے۔  یہ 175 برس  قبل کی بات ہے کہ جب   10مئی 1845 کو ، ایک جہاز جس میں 200 ہندستانی شہری سوار تھے، جمیکا میں لنگر انداز ہوا۔  تب سے  ہندستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس ملک  میں آتے رہے ہیں اور اسے اپنا وطن بناتے رہے ہیں۔  آپ کو اس سب کو سمجھنے کے لئے بہت دور نہیں جانا پڑے گا۔ 

عزت مآب،

میرے سامنے تشریف فرما  آپ کے  مدعو کئے ہوئے افراد  اس حقیقت کا منھ بولتا ثبوت ہیں کہ ہندستان لوگ  جمیکا کے معاشرے میں  اسی طرح گھل مل گئے ہیں  جس طرح وہ   پودے اور درخت جنہیں وہ اپنے ساتھ لائے تھے۔ لیڈی ایلن   کے ہندستانی  نصبی سلسلہ سے ا س بات کی تصدیق ہوتی ہے  کہ یہاں شاہی محل میں بھی   ثقافتی تنوع   کا جلوہ موجود ہے۔  عزت مآ ب  کرکٹ کی معروف شخصیتوں  جارج ہیڈلی،  مائیکل ہولڈنگ اور کرس گیل   کے نام وہ ہیں جو   ہندستان   کے کرکٹ شائقین کی زبان پر   اور دلوں میں رہتے ہیں اور جیسا کہ آپ  جانتےہیں  ہندستانی    کرکٹ کے بہت دیوانے ہیں اور اسی دیوانگی کے ذریعہ    بہت دور دراز کے ملکوں کے ذریعہ ہمارے رشتے قائم ہوتےہیں۔  ہندستان  کے کھیل کے شائقین  اسین بولٹ   کی عظمت سے اچھی طرح واقف ہیں۔  

عزت مآب،

یہ صرف  ہمارے تارکین وطن  ہی نہیں ہیں  جنہوں نے ہمیں جمیکا کے اتنے قریب کردیا ہے، بلکہ  جمیکا کی عوامی ثقافت بھی ہندستان اور دنیا کے لئے انتہائی  باعث  کشش ہے۔ ہندستانی لوگ  ریگائے  میوزک  پر اپنا  سر دھنتےہیں، حالانکہ   ان میں سے اکثر نے  کبھی جمیکا دیکھا بھی  نہیں ہے۔  یہ بات بڑی حوصلہ افزا ہے   کہ ہم اولمپکس میں   تمغوں کی فہرست میں جمیکا کو دیگر ممالک پر سبقت لے جاتےہوئے دیکھتے ہیں۔   اگر کھیلوں سے دلچسپی کے معاملے میں کبھی ملکوں کی درجہ بندی کی گئی تو جمیکا یقیناً سرفہرست ممالک میں رہے گا۔   

عزت مآب،

آپ کا ہمارے دو طرفہ  تعلقات کے حوالے سے جو پختہ عزم ہے  اور  جو اہمیت آپ انہیں دیتے ہیں  ، ہم دل کی گہرائی سے  اس کا اعتراف کرتے ہیں۔  ہندستان اور جمیکا  بہت سے معاملات میں  قدرتی شراکت دار ہیں۔  مضبوط اور ترقی پذیر جمہوری حکومتوں کی حیثیت سے ، ایسے ملکوں کی حیثیت سے  جو مارکیٹ  کے  کام کاج میں اخلاقیات کے متلاشی ہیں ، اور ایسے ملکوں کی حیثیت سے   جو ایک ہمہ گیر  انصاف پسند  ، مستحکم،  محفوظ  اور قوانین پر مبنی   بین الاقوامی نظام  کا احترام کرتے ہوں،  ہمارے لئے  یہ   فطری بات ہے   کہ ہم ایک ساتھ  مل کر کام کریں۔  یہ ایک ایسے وقت میں  اوربھی زیادہ ضروری ہوجاتا ہے   کہ جب  عالمی نظام میں  ہلچل دکھائی دے رہی ہے اور دنیا کے بہت سے    حصوں میں  کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  

عزت مآب،

تجارتی اور اقتصادی تعاون ہماری دوستی کی عمارت کے  مرکزی ستون ہیں۔  ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری معیشتیں ایک دوسرے کی مدد گار ہیں اور یہ صرف تجارت تک محدود نہیں۔    بلکہ   ہماری معیشتوں میں ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعہ    زبردست تبدیلیاں  واقع ہورہی ہیں۔  جمیکا چونکہ  ایک  اسٹریٹیجک پوزیشن  اور ہنر مند افرادی قوت کا حامل ہے، اس لئے  اسے اس خطے میں علمی شاہراہ  کی حیثیت حاصل ہوسکتی ہے، جس سے آس پاس  کی  بڑی معیشتوں  کی ضروریات بھی    پوری ہوسکتی ہیں اور ایسا کرنے میں  جمیکا ہندستان کو  اپنا ایک قریبی   شراکت دار  پائے گا۔

ہمیں اپنے  نوجوان  دماغوں کو  مصنوعی ذہانت اور ربورٹیکس  ، جمیکن روایتی طریقہ علاقہ   اور آیوروید  جیسے  مختلف  شعبوں میں مل جل کر کام کرنے   اور  ایک اچھے ماحول والی دنیا   وجود میں لانے کے لئے  ترغیب دینا چاہئے۔  ہمیں ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لئے جو خوشحال ہو، ترقی پسند ہو اور پرامن ہو،  اپنے نوجوانوں کے طرز فکر اور ان کی توانائی    سے بھرپور استفاد کرنا چاہئے ۔  

اس موقع پر ، معزز خواتین و حضرات، میں   عزت مآب گورنر جنرل ،  خاتون اول اور جمیکا اور ہندستان  کے عوام  کی  صحت ، کامیابی  اور مسرت  اور اس کے ساتھ ساتھ   ہندستان  جمیکا  دوستی  میں  مزید استحکام   کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار  کرتا ہوں۔

 

ش ح۔ س ح  ۔ ج

UNO-5486



(Release ID: 1826246) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil