وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کان فلم فیسٹیول کی شاندار کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
بھارت کی آزادی کے 75 سال، کان فلم فیسٹیول اور بھارت اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے حسن اتفاق کو نشان زد کیا
’’بھارت کے پاس کہنے کے لیے بہت ساری کہانیاں ہیں اور اصل میں، دنیا کا کنٹینٹ ہب بننے کے ملک میں بے پناہ امکانات ہیں‘‘
’’حکومت فلمی دنیا میں ’تجارت میں آسانی‘ کو بڑھانے کے لیے اپنے عہد پر قائم ہے‘‘
ستیہ جیت رے کی محفوظ کی گئی فلم کی کان کلاسک زمرہ میں اسکریننگ پر خوشی کا اظہار کیا
’’انڈیا پویلین ہندوستانی سنیما کے مختلف گوشوں کی نمائش کرے گا اور بین الا قوامی شراکت داری اور
Posted On:
17 MAY 2022 7:20PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال کان فلم فیسٹیول میں بھارت کی ’کنٹری آف آنر‘ کے طور پر شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی شرکت، ملک کی آزادی کے 75 سال، کان فلم فیسٹیول کی 75ویں سالگرہ اور بھارت اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال کے حسن اتفاق کے اہم موقع کی ترجمانی کرتی ہے۔
بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا فلم ساز ملک قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے فلمی شعبے کی کثیر جہتی شکل قابل ذکر ہے اور بیش قیمتی وراثت اور ثقافتی تنوع ہماری خصوصیت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس کہنے کے لیے بہت ساری کہانیاں ہیں اور اس ملک میں درحقیقت دنیا کا کنٹینٹ ہب بننے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
فلم کے شعبے میں تجارت میں آسانی کو لے کر بھارت کے عزم کو دوہراتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے کہا کہ مشترکہ طور پر بین الاقوامی فلم بنانے میں آسانی پیدا کرنے سے لے کر ملک بھر میں کہیں بھی فلم سازی کی اجازت کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس کے طریقہ کار کو یقینی بنانے کے ذریعے بھارت دنیا بھر کے فلم سازوں کو بلا روک ٹوک امکانات مہیا کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ستیہ جیت رے کی پیدائش کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر اس عظیم فلم ساز کی ایک فلم کو کان کلاسک کے زمرے میں دکھائے جانے کے مقصد سے محفوظ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس فلم فیسٹیول میں پہلی بار کی جا رہی کئی پہل میں سے ایک کے طور پر، بھارت کے اسٹارٹ اپ فلمی دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ انڈیا پویلین ہندوستانی سنیما کے مختلف پہلوؤں کو دکھائے گا اور بین الاقوامی شراکت داری اور سیکھنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
پس منظر:
فرانس میں 75ویں کان فلم فیسٹیول کے ساتھ ساتھ منعقد آئندہ ’مارچے ڈو فلم‘ میں بھارت باضابطہ طور پر ’کنٹری آف آنر‘ ہوگا۔ کنٹری آف آنر کا درجہ بھارت اور اس کے سنیما، اس کی ثقافت اور وراثت کو مرکز میں رکھ کر میجسٹک بیچ پر منعقد کیے جانے والے ’مارچے ڈو فلم‘ کی اوپننگ نائٹ میں فوکس کنٹری کے طور پر بھارت کی موجودگی کو یقینی بناتا ہے۔
بھارت ’’کان نیکسٹ‘‘ میں بھی کنٹری آف آنر ہے، جس کے تحت 5 نئے اسٹارٹ اپ کو آڈیو وژوئل صنعت کو آگے بڑھانے کا موقع دیا جائے گا۔ اینی میشن ڈے نیٹ ورکنگ میں دس پیشہ ور شریک ہوں گے۔ کان فلم فیسٹیول کے اس پروگرام میں بھارت کی حصہ داری کے ایک خاص توجہ کے طور پر، جناب آر مادھون کے ذریعے بنائی گئی فلم ’’راکیٹری‘‘ کا ورلڈ پریمیئر 19 مئی، 2022 کو مارکیٹ اسکریننگ کے پلائس ڈیس فیسٹیولز میں دکھایا جائے گا۔
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور اس میں پورے بھارت کی فلمی ہستیاں شامل ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5454
(Release ID: 1826105)
Visitor Counter : 142
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam