امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا


وزیر داخلہ نے یاتریوں کی سیکورٹی اور ضروری سہولیات کے حوالے سے طویل میٹنگ کی

جناب امت شاہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کو آسانی سے درشن ہوسکے اور انھیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ مودی حکومت کی ترجیح ہے

امرناتھ یاتریوں کی نقل و حرکت، رہائش، بجلی، پانی، مواصلات اور صحت سمیت تمام ضروری سہولیات کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات دیں

کووڈ-19 کی وبا کے بعد یہ پہلی یاترا ہے اور بہت زیادہ اونچائی کی وجہ سے ایسے لوگوں کے لیے مناسب انتظامات کرنے ہوں گے جن کو صحت سے متعلق کوئی پریشانی ہے

یاترا کے راستے میں بہتر مواصلات اور کسی بھی معلومات کی بہتر ترسیل کے لیے موبائل ٹاورز بڑھائے جائیں، تودے کھسکنے کی صورت میں فوری طور پر روٹ کھولنے کے لیے مشینیں لگانے کی بھی ہدایت دی

مناسب تعداد میں آکسیجن سلنڈر کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی، 6000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر مناسب طبی بستروں اور کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کرنے کو بھی کہا

یاتریوں کی سہولت کے لیے امرناتھ یاترا کے دوران تمام قسم کی ٹرانسپورٹ خدمات میں

Posted On: 17 MAY 2022 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/مئی 2022 ۔ مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے امرناتھ یاترا کی حفاظت اور یاتریوں کے لیے درکار سہولیات کے حوالے سے بھی ایک طویل میٹنگ کی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، فوج کے سربراہ، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران نے بھی اس میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے لئے آنے والے یاتریوں کو آسانی سے درشن ہو اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ مودی حکومت کی ترجیح ہے۔ جناب امت شاہ نے امرناتھ یاتریوں کی نقل و حرکت، رہائش، بجلی، پانی، مواصلات اور صحت سمیت تمام ضروری سہولیات کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے بعد یہ پہلی یاترا ہے اور بہت زیادہ اونچائی کے سبب اگر لوگوں کو صحت سے متعلق کسی قسم کی پریشانی ہوتی ہے تو ہمیں اس کے لیے مناسب انتظامات کرنے ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یاترا کے روٹ پر موبائل ٹاورز کو بہتر طریقے سے مواصلات اور کسی بھی طرح کی معلومات کی ترسیل کے لیے بڑھایا جانا چاہیے، ساتھ ہی تودے کھسکنے کی صورت میں راستے کو فوری طور پر کھولنے کے لیے مشینیں تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی۔ جناب امت شاہ نے مناسب تعداد میں آکسیجن سلنڈر یقینی بنانے کے ساتھ ہی، 6000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر مناسب طبی بستروں اور کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کرنے کو بھی کہا۔ انھوں نے کہا کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے امرناتھ یاترا کے دوران تمام قسم کی ٹرانسپورٹ خدمات میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری نے کہا کہ پہلی بار ہر امرناتھ یاتری کو آر ایف آئی ڈی کارڈ دیا جائے گا اور 5 لاکھ روپے کا بیمہ کروایا جائے گا۔ یاترا کے لیے ٹینٹ سٹی، ٹریول روٹ پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ اور مناسب روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بابا برفانی کے آن لائن براہ راست درشن، مقدس امرناتھ گپھا (غار) میں صبح و شام کی آرتی کا براہ راست نشریہ اور بیس کیمپ میں مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5460

 



(Release ID: 1826100) Visitor Counter : 135