امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے گیہوں خرید سیزن میں توسیع کی، ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور ایف سی آئی کو 31مئی تک گیہوں کی خرید جاری رکھنے کو کہا

Posted On: 15 MAY 2022 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:15؍مئی2022:

مرکز نے گیہوں پید اکرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو گیہوں کی سرکاری خرید 31 مئی 2022ء تک جاری رکھنے کے لئے کہا ہے۔غذا و عوامی تقسیم نظام اور صارفین امور کی وزارت نے ایف سی آئی کو مرکزی پول  کے تحت گیہوں کی خرید جاری رکھنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ توسیع شدہ مدت سے کسانوں کو فائدہ ہونے کی امید ہے۔خرید عمل  کو جاری رکھنے کے لئے ریاستی سرکاروں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی گزارش کے مد نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس درمیان مدھیہ پردیش، ہریانہ، پنجاب، اترپردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، گجرات، بہار اور راجستھان  ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ربیع کاروباری سیزن 23-2022ء میں مرکزی پول کے تحت گیہوں کی سرکاری خرید مستقل طور سے چل رہی ہے۔

پچھلے آر ایم ایس22-2021ء کے برخلاف آئندہ آر ایم ایس 23-2022ء کے دوران مرکزی پول کے تحت گیہوں کی سرکاری خرید کم رہی ہے، جس کا بنیادی سبب ایم ایسی پی کے مقابلے میں زیادہ بازاری قیمت ہے، جس میں کسان نجی کاروباریوں کو گیہوں فروخت کررہے ہیں۔ مرکزی سرکار نے 13مئی کو برآمد شدہ گیہوں کو  گیہوں کی اونچی قیمتوں پر لگام کسنے کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سوائے غیر تبدیل شدہ قرضہ جاتی مکتوب اور پڑوسی ؍غذائی اجناس خسارے والے ممالک کی گزارشات کو چھوڑ کر۔

14مئی 2022ء تک 180 لاکھ میٹرک ٹن (آر ایم ایس 22-2021ء کے دوران یہ تناسب 367لاکھ میٹرک ٹن تھا)کی خرید کی گئی ہے، جس سے تقریباً 16.83لاکھ کسانوں کو ایم ایس پی قیمت 36208 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

ربیع خرید سیزن 23-2022ء کے دوران گیہوں کی سرکاری خرید کی ریاست وار ترمیم شدہ آخری تاریخ اس طرح ہے:

 

ریاست

گیہوں کی سرکاری خرید کی آخری تاریخ

 

 

پنجاب

31.05.2022

 

ہریانہ

31.05.2022

 

اترپردیش

15.06.2022

 

مدھیہ پردیش

15.06.2022

 

بہار

15.07.2022

 

راجستھان

10.06.2022

 

اتراکھنڈ

30.06.2022

 

دہلی

31.05.2022

 

گجرات

15.06.2022

 

ہماچل پردیش

15.06.2022

 

جموں و کشمیر

31.05.2022

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

                                       ************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5397)


(Release ID: 1825590) Visitor Counter : 172