بھارتی چناؤ کمیشن

جناب  راجیو کمار نے بھارت  کے 25ویں سی ای سی کے عہدہ کا چارج سنبھا لا

Posted On: 15 MAY 2022 2:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/مئی 2022 ۔ جناب  راجیو کمار نے آج 12 مئی 2022 کو جاری کئے گئے  وزارت قانون و انصاف، بھارت سرکار کے گزٹ نوٹیفکیشن کی تعمیل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا، نرواچن سدن، نئی دہلی میں بھارت  کے 25ویں چیف الیکشن کمشنر کے طور پر  اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016O0A.jpg

جناب  راجیو کمار الیکشن کمیشن میں یکم ستمبر 2020 سے الیکشن کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر کے طور پر ان کے  دور میں، 2020 میں بہار کے ریاستی اسمبلی انتخابات، مارچ-اپریل 2021 میں  کووڈ کے اندیشوں کے دوران آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور حال ہی میں 2022  کے اوائل میں  گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے انتخابات  منعقد ہوئے۔

سی ای سی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب راجیو کمار نے کہا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی سربراہی کی ذمہ داری سونپنا اعزاز کی بات ہے، جو آئین ہند کے ذریعہ تحفے میں دیئے گئے بہترین اداروں میں سے ایک ہے، یہ ادارہ جو ہمارے ملک میں جمہوریت کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں کے دوران الیکشن کمیشن نے ہمارے شہریوں کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی فراہمی، انتخابی فہرستوں کی درستگی کو یقینی بنانے، بدعنوانی کو روکنے اور ہمارے انتخابات کے معیار کو بلند کرنے  کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ کمیشن بدلتے ہوئے منظر نامے میں متحرک ارتقاء کے لیے کسی بھی بڑی اصلاح کی خاطر مشاورت اور اتفاق رائے کے وقت ،وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے اور جمہوری طریقوں کی پیروی کرے گا۔ اور ان معاملات میں جن کے لیے یہ آئین کے تحت ذمہ دار ہے، ای سی آئی  سخت فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

جناب  کمار نے یہ بھی کہا کہ بہتر انتخابی انتظام اور آپریشنز کے لیے شفافیت اور ووٹر خدمات میں آسانی لانے کے لیے طریقہ کار اور طریقوں کو آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بھی ایک اہم ذریعہ بنایا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5390

 



(Release ID: 1825562) Visitor Counter : 242