وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ سولہ سے بیس مئی کے دوران انٹر نیشنل میوزیم ڈے کی ایک ہفتے چلنے والی تقریبات میں ’پاور آف میوزیمس‘ کے موضوع پر کئی تعلیمی سرگرمیوں اور پروگرام کا انعقادکرے گا

Posted On: 15 MAY 2022 1:18PM by PIB Delhi

 

انٹر نیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی پاور آف میوزیم کے موضوع کے تحت کئی تعلیمی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کرہا ہے، جیسا کہ انٹرنیشنل کونسل آف میوزیم نے (آئی سی او ایم) نے کہا ہے۔ 1977 کے بعد سے ہر سال آئی سی او ایم ہرسال انٹر نیشنل میوزیم ڈے مناتا ہے، جو بین الاقوامی میوزیم برادری کے لئے ایک منفرد پروگرام ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عجائب گھروں کے اس رول کو اجاگر کرنا ہوتا ہے جو وہ ثقافتی تبادلوں، ثقافت کو مالا مال بنانے اور آپسی تفہیم تعاون اور عوام کے مابین امن وہم آہنگی کے فروغ کے لئے ادا کرتے ہیں۔

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ مذکورہ موضوع کے تحت سولہ سے بیس مئی کےد وران ہفتے بھر کی تقریبات کا اہتمام کررہی ہے۔ ہستنائرن اور شیترگیہ کے عنوان سے دو اہم نمائشوں کا افتتاح اٹھارہ مئی کو ثقافت سیاحت اور شمال مشرق کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کریں گے۔ وہ اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں اور اس موقع پر ثقافت کی وزارت میں  سکریٹری جناب گووند موہن اور ثقافت کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈیا بھی موجود ہوں گی۔

ہستنائرننمائش میں نند لال بوس (1966-1882) کے فن اور ان کے روحانی سفر کی عکاسی ہوگی جبکہ شیترگیہ نورتن آف انڈیا ز نیشنل آرٹ ٹریزرس سے متعلق ہوگی اور اس میں خا ص توجہ بنودے بہاری مکھرجی اور رام کنکر بیج کے فنکارانہ اظہار کو موضوع بنایا جائے گا۔

جامنی رائے اور امرتا شیرگل کے فن پر مبنی کئی آرٹ ورک شاپس متنوع پروگرام کے تحت کی جائیں گی۔ کمزور طبقوں کے بچوں کے لئے میوزیم میں شام کو میوزیم کے اوقات میں توسیع کرکے تھری ڈی پروجیکشن میپنگ کے ساتھ نائٹ ایٹ دی   میوزیم کا اہتمام کیا جائے گا۔

ہندوستان اور برازیل کے درمیان ثقافتی تیبادلے کے پروگرام کے تحت ایک نمائش بعنوان۔ ’’برازیلیا اور جدید برازیل کی تعمیر‘‘ کا سولہ مئی 2022 کو ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی موجودگی میں افتتاح کیا جائے گا۔ محترمہ میناکشی لیکھی، وزیر مملکت ثقافت مہمان اعزازی ہوں گی۔

ان پروگراموں کے علاوہ ثقافتی پروگرام اور سیلفی شائقین کے لئے فوٹو بوتھ ہوں گے میوزیم مقررہ وقت سے دیر تک کھلا رہے گا اور سولہ مئی سے بیس مئی 2022 کے دوران کوئی داخلہ فیس نہیں لی جائے گی۔ مزید جانکاری کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

Click here for full schedule of week long events

****

 

U.No:5387

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1825550) Visitor Counter : 108