وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے گوہاٹی اور دیما پور میں ہند-میانمار سرحد کے ذریعہ اسمگل کیا گیا 8.38 کروڑ روپے مالیت کا 15.93 کلو گرام سونا ضبط کیا
Posted On:
13 MAY 2022 1:52PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آرآئی) نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 12 مئی 2022 کو گوہاٹی اور دیماپور میں ہند-میانمار سرحد کے ذریعہ سونے کی اسمگلنگ کرنے والے منظم سنڈیکیٹ جس کا کوڈ نام ’’گولڈ آن دی ہائی وے‘‘ ہے، سے 15.93 کلوگرام غیرملکی سونے ضبط کیا ہے جس کی قیمت 8.38 کروڑ روپے ہے۔
ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی حکام نے دو آئل ٹینکروں اور ایک ٹرک کی ہوشیاری سے نگرانی کی جو مئو، منی پور سے آسام میں گوہاٹی کیلئے الگ الگ سفر کر رہے تھے۔ 12 مئی 2022 کی صبح سویرے ان گاڑیوں کو دیما پور اور گوہاٹی کے درمیان قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ایک ساتھ روک دیا گیا تھا۔
مالی سال 2021-22 میں، ڈی آر آئی نے ملک بھر میں اپنی کارروائیوں کے دوران 405 کروڑ روپے مالیت کا 833 کلو سونا ضبط کیا۔ ان میں سے، شمال مشرقی ریاستوں میں، ڈی آر آئی نے 208 کلو گرام سے زیادہ سونا ضبط کیا ہے جس کی قیمت 102.6 کروڑ روپے ہے۔ یہ ا سمگلنگ انتہائی حساس ہند-میانمار اور ہند-بنگلہ دیش سرحدوں کے ذریعے ہوئی۔
روکی گئی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے پر 15.93 کلو گرام وزنی سونے کے بسکٹ کے 96 تولے برآمد ہوئے جنہیں تینوں گاڑیوں کے مختلف حصوں میں احتیاط سے چھپایا گیا تھا۔ کارروائی میں سنڈیکیٹ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے تین گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
اس طرح کے معاملوں کا مؤثر طریقے سے پتہ لگانے اور ان کو بے اثر کرنے کی ڈی آر آئی کی صلاحیت ان لوگوں کے لیے ایک رکاوٹ کا کام کرتی ہے جو ہندوستان کی اقتصادی سرحدوں پر سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی آر آئی اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مسلسل قانونی کارروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ رم
U. No.5334
(Release ID: 1825068)
Visitor Counter : 175