وزارت آیوش
بھارت کی خوراک کے تحفظ اور معیار سے متعلق اتھارٹی (ایف ایس ایس آئی) اور آیوش کی وزارت نے ’آیوروید اہار‘ مصنوعات کے لیے ضوابط وضع کیے
’آیوروید اہار‘ کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کو معیاری بنانے کے لیے سخت حفاظتی اور اعلی معیارات
Posted On:
12 MAY 2022 5:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 12مئی 2022/
آیوش کی وزارت اور بھارت کی خوراک کے تحفظ اور معیار سے متعلق اتھارٹی (ایف ایس ایس آئی) نے خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت خوراک کو منضبط کرنے کے ہندوستان کے سب سے بڑے ادارے نے ’آیوروید اہار‘ زمرے کے تحت کھانے کی مصنوعات کے لیے حفاظت اور اعلی معیار کے ضوابط وضع کیے ہیں۔ یہ جامع پہل معیاری آیورویدک خوراک اشیاء کی تیاری کو یقینی بنائے گی اور میک ان انڈیا مصنوعات کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ کو وسعت دینے میں مدد کرے گی۔ آیوش کی وزارت کو بھروسہ ہے کہ یہ ضوابط آیوش نظام کے محافظ کے طور پر بھارت کی عالمی پوزیشن کو مزید مستحکم کریں گے۔
ضابطے کے مطابق، ’آیوروید اہار‘ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ اب خوراک کے تحفظ اور معیارات (آیوروید آہار) کے ضابطے 2022 کے سخت قوانین پر عمل کرے گی اور FSSAI ایف ایس ایس اے آئی سے لائسنس کی منظوری کے بعد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔’’آیوروید آہار‘‘زمرہ کے لیے ایک خصوصی لوگو بنایا گیا ہے، جو آیوروید کھانے کی مصنوعات میں آسانی سے شناخت اور معیار کومستحکم بنائے گا۔
آیوش کی وزارت اس تصور کے ساتھ کہ کھانے کی حفاظت اور معیار مینوفیکچررز اور صارفین کے درمیان مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا ہر ایک کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہے کہ ہم جو کھانا کھاتے ہیں وہ محفوظ اور صحت مند ہو۔ کووڈ -19 عالمی وبا کے دوبارہ پھیلنے کے بعد خوراک، غذائیت، صحت، قوت مدافعت اور پائیداری پر تمام تر توجہ مرکوز کرنے سے اسے مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔
ضابطوں کے مطابق، آیوروید کی مستند کتابوں میں بیان کردہ ترکیبوں/اجزاء/عمل کے مطابق تیار کردہ تمام کھانے کو "آیوروید آہارا" سمجھا جائے گا۔ صحت کو فروغ دینے کے لیے کھانے کی ترکیبیں اور اجزاء، مخصوص جسمانی ضروریات، اور مخصوص بیماریوں کے دوران یا بیماریوں کے بعد کھانے کے لیے مخصوص خوراک، آیوروید میں پاتھیا کے نام سے معروف عارضے ان ضوابط کے تحت آتے ہیں۔ ’
آیوروید غذا کی لیبلنگ، مطلوبہ مقصد، ہدف صارفین کے گروپ، استعمال کی تجویز کردہ مدت اور دیگر مخصوص ضروریات کی وضاحت کرے گی۔ 'آیوروید آہار‘ کے مختلف زمروں کے لیے صحت کے دعوے اور بیماری کے خطرے میں کمی کے دعوے نیز ان کی قبولیت کا طریقہ کار، ضوابط میں بیان کردہ تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ البتہ ’آیورویدک آہار‘ میں آیورویدک دوائیں یا ادوایات سے متعلق اشیا ، کاسمیٹکس، نشہ آور یا ذہن کو متاثر کرنے والے مادےور جڑی بوٹیاں شامل نہیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ، آیورویدکآاہار 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی تجویز نہیں کیا گیا ہے۔
’آیوروید آہارا' کو پیشگی منظوری کی ضرورت ہے، یہ خوراک کےتحفظ اور معیارات سے متعلق (غیر مخصوص خوراک اور غذائی اجزاء کے لیے منظوری) ضابطے، 2017 کے مطابق ہوگا۔ ایف ایس ایس اے آئی آیوش کی وزارت کے تحت متعلقہ ماہرین پر مشتمل ایک ماہر کمیٹی تشکیل دے گی اور ساتھ ہی ساتھ ایف ایس ایس اے آئی کے نمائندے دعوؤں اور مصنوعات کی منظوری کے لیے سفارشات فراہم کرنے کی خاطر اور کمیٹی رجسٹریشن یا لائسنسنگ یا سرٹیفیکیشن یا لیبارٹری کی منظوری یا جانچ یا "آیوروید آہارا" سے متعلق معیار کے مسائل سے متعلق خدشات کو دور کرنے کا اختیار بھی دیں گے۔
فوڈ بزنس آپریٹر کوخوراک کے تحفظ اور معیارات سے متعلق ضابطے ، متعلقہ بی آئی ایس تصریحات کے تحت بیان کردہ شرائط کے مطابق اجزاء کے معیار کے پیمانوں پر عمل کرنا ہے۔
********************************************************
ش ح۔ ش ر ۔ ج
UNO-5317
(Release ID: 1824992)
Visitor Counter : 190