بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ا ی کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے دہلی کے این آئی ایف ٹی میں کھادی کے لئے  مہارت کے سینٹر کا افتتاح کیا

Posted On: 11 MAY 2022 5:24PM by PIB Delhi

کھادی کو اس کے کپڑوں اور ملبوسات کی لائن میں تنوع لا کر اور کھادی اداروں کو ہنر مند بنانے کے لیے کوالٹی کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کی غرض سے کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) کے ساتھ مل کر کھادی کے لیے  مہارت کا سینٹر قائم کیا ہے۔ایم ایس ایم ا ی کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانےنے نئی دہلی میں این آئی ایف ٹی  مرکز اور گاندھی نگر، شیلانگ، کولکتہ اور بنگلورو میں اس کی شاخوں کا  افتتاح کیا۔ وزیر موصوف نے سی او ای کے ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا جہاں کھادی اداروں کے استعمال کے لیے جدید ترین ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے طریقہ کار اپ لوڈ کی جائیں گی۔

 

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رانے نے کہاکہ کھادی کی ملک کی ترقی میں تعاون دینے کی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور وہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کوپوراکررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ڈیزائنرس کی کھادی میں نئے ڈیزائن متعارف کرانے کی بھی ذمہ داری ہے اوراسے نوجوانوں کے لئے پرکشش بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فیشن صنعت میں دیگر سرکردہ   شراکت داروں کے مقابلے میں کھادی کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے اور ہمارے ڈیزائنرس کو کھادی میں اس طرح کے پرکشش ڈیزائن متعارف کرانے چاہئیں تاکہ لوگ کھادی خریدنے کے لئے متوجہ ہو ں اور وہ دیگر کپڑے کے لئے بھی اسے  خریدیں۔

 

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  کے وزیرمملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا ورکرم جردوش، ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین اور ٹیکسٹائل کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ بھی وہاں موجود تھے۔

 

 

 

 

کھادی اینڈولیج انڈسٹریز کمیشن کےچیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) اور نیشنل ا نسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کی پوری ٹیم کو سی او ای کے  یعنی کھادی کے لئے مہارت کے سینٹر کے قیام کے لئے مبارکباد دی ۔ ا نہوں نےکہاکہ اس سے کھادی  عالمی سطح پر مقبول ہوگی اور  کھادی  کے  ملبوسات تیار کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

پچھلے سال کے وی آئی سی اوراین آئی ایف ٹی کے درمیان سی او ای کے قیام کےلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے اوراس پروجیکٹ کو تین سال کی مدت میں نافذ کیا جائے گا۔ سی او ای کےجدید ڈیزائن کومتعارف کرانےمیں کام کرے گا اورنئے فیبرکس اورکپڑا تیار کرنے کےلئے بین الاقوامی معیارات کے طریقہ کار کو اپنائے گا ۔ اس کےعلاوہ گھریلو اورعالمی خریداروں کی ضرورت کے مطابق یہ نئے فیبرکس اورکپڑے تیار کرنے کے لئے بین الاقوامی معیارات کے عمل کو اپنایا جائے گا۔ سی او ای کے کھادی اداروں کو بھی زیادہ ہنرمند بنائے گاکہ تاکہ کھادی کی پروڈکٹ لائن کو متنوع کرنے کے لئے منوفیکچرنگ کے عمل میں  نئے ڈیزائن اور تکنیک متعارف کرایا جاسکے۔

 اس کے علاوہ سی او ای کے نئےکھادی مصنوعات کے لئے برانڈنگ اور تشہیر، ویوژول  مرچنٹائز اور پیکیجنگ کے لئے بھی تعاون کرے گا اور  ہندوستان اوربیرون ملکوں میں کھادی کے فیشن شوز اورنمائشوں کااہتمام کرکے کھادی کی عالمی رسائی کو بڑھائے گا۔ این آئی ایف ٹی کے ذریعہ تیار کردہ کھادی فیبرکس اورکپڑے سے متعلق نئے  عصری ڈیزائن  سی او ای کے  اور کے وی آئی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ  کئے جائیں گے تاکہ  سی او ای کے کی مدد سے کھادی اداروں کی طرف سے کاروباری مقصد سے ا ستعمال کئے جاسکیں ۔ کھادی کے لئے ایک معلوماتی پورٹل بھی سی اوای کے ذریعہ تیار کیا جائے گا ۔

این آئی ایف ٹی نے پیشہ افرادکی خدمات حاصل کی ہیں اور  این آئی ایف ٹی ٹیم کے ذریعہ 20 بہترین کھادی ادارو ں  سے متعلق ایک تشخیصی مطالعہ کابھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال میں کھادی فیبرک /مصنوعات کے نئےعصری ڈیزائن کا آغاز کیا جائے گا ۔

 

*************

 

 

ش ح- ح ا– ف ر

U. No.5267



(Release ID: 1824605) Visitor Counter : 146