وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے ائر کارگو کمپلکس ، آئی جی آئی ائرپورٹ، نئی دہلی سے چارسو چونتیس کروڑ روپے مالیت کی 62  کلو گرام ہیروئن پکڑی

Posted On: 11 MAY 2022 4:25PM by PIB Delhi

منشیات کے غیر قانونی دھندے کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ڈائرکٹر یٹ آف ریونیو انٹیلجنس (ڈی آر آئی) نے ایک اور انوکھے طریقہ کار کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ائر کارگو کنسائنمنٹ کو روک کر وہاں سے 62 کلو گرام ہیروئن پکڑی ہے۔ ہندوستان میں کورئر ،کارگو، ائرپسنجر کے ذریعہ پکڑی گئی یہ اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ہے جو دس مئی 2022 کو پکڑ گئی ۔

’’بلیک اینڈ وائٹ‘‘ کوڈ سے کئے گئے آپریشن میں ڈی آر آئی نے ایک امپورٹڈ کارگو کھیپ سے 55 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ، جس میں ٹرولی بیگ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ یوگانڈا کے انٹیب  سے چلا ہوا یہ خطا کارکارگو دبئی کے راستے ائر کارگو کمپلکس ، اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ ، نئی دہلی پہنچا تھا۔ دوریاستوں۔ پنچاب اور ہریانہ میں مستعدی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے سات کلو گرام ہئروئن اور 50 لاکھ روپے نقد بھی ضبط کئے گئے۔ 62 کلو گرام ہیروئن کی قیمت غیر قانونی منڈی میں 434 کروڑ روپے ہے۔

امپورٹ کھیپ میں 330 ٹرولی بیگ تھے اور 126 ٹرولی بیگوں کے دھات کے بنے کھوکھلے ٹیوبوں میں یہ ہیروئن چھپائی گئی تھی۔یہ  اس طرح سے چھپائی گئی تھی کہ اس کا پتہ لگانا انتہائی مشکل کام تھا۔

ڈی آر آئی افسران نے غیر قانونی کھیپ درآمد کرنے والے کو حرست میں لے لیا ہے۔ دیگر پہلوؤں پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ ابھی تحقیقات جاری ہے۔

سال 2021 کے دوران ڈی آر آئی نے بڑے پیمانے پر ہیروئن ضبط کی ہے 2021 کے دوران 3300 کلو گرام ہیروئن پکڑ ی گئی تھی۔ اس کے بعد جنوری 2022 سے ڈی آر آئی نے بڑی مقدار میں ہیروئن ضطب کی جس میں 34 کلو گرام ہیروئن آئی سی ڈی، تغلق آباد، نئی دہلی سے 34 کلو گرام ہیروئن کی ضبطی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مندرا پورٹ کے ایک کنٹینر سے 201 کلو گرام ہیروئن اور پپاووپورٹ سے ہیروئن سے لیس 392 کلو گرام ستلی شامل ہے ۔ گزشتہ تین مہینوں میں متعدد معاملے درج کئے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہوائی مسافروں کے پاس سے 60 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ہے۔

****

U.No:5245

ش ح۔رف ۔س ا


(Release ID: 1824479) Visitor Counter : 163