صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تین ممالک کے سفیروں نے صدر جمہوریہ ہند کو سفارتی اسناد پیش کیں

Posted On: 11 MAY 2022 1:10PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (11 مئی 2022) راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ سلواک، جمہوریہ سوڈان اور نیپال کے سفیروں سے سفارتی اسناد قبول کیں۔ درج ذیل سفیروں نےاپنی اسناد پیش کیں :

1. عزت مآب مسٹر رابرٹ میکسیئن، سلوواک ریپبلک کے سفیر

2. عزت مآب  جناب عبد اللہ عمر بشیر الحسین، جمہوریہ سوڈان کے سفیر اور

3.  عزت مآب  ڈاکٹر شنکر پرساد شرما، سفیر نیپال

اسناد پیش کئے جانے کے بعد صدر جمہوریہ نے تینوں سفیروں سے الگ الگ بات چیت کی۔ انہوں نے انہیں ان کی تقرریوں پر مبارکباد دی اور ان کے ساتھ گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا جو ہندوستان نے ان ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے اور ان کثیر جہتی تعلقات پر زور دیا  جو  ہندوستان ان ممالک میں سے ہر ایک کے ساتھ قائم رکھے ہوئے ہے۔ صدر  محترم نے ان کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کی فلاح و بہبود اور دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفیروں کے توسط سے صدر مملکت نے ان کی قیادتوں کے لئے اپنے ذاتی تعظیمات کا بھی اظہار کیا۔ تقریب میں موجود سفیروں نے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

****************

 

(ش ح ۔س ب ۔رض )

U NO: 5242


(Release ID: 1824385) Visitor Counter : 119