مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کے محکمے کی طرف سے ایک تاریخی پہل - ہندوستان سرکاری اور نجی شراکت داری کے توسط سےجی/ اورن ٹیسٹنگ  ایکو سسٹم کی جانب


ٹی ای سی اور میسرز وی وی ڈی این نے رجسٹرڈ اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای اور انویٹر کی سہولت کے لئے اوپن او آر اے این ٹیسٹنگ سہولت کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 10 MAY 2022 5:43PM by PIB Delhi


نئی دہلی،10 مئی  2022/

ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر(ٹی ای سی) ، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) . کی ایک تکنیکی شاخ نے آج میسرز  وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے جو کہ جی5 سمیت نیٹ ورکنگ،ایل او ٹی ، کلاؤڈ اور ایپس سمیت مختلف ٹیکنالوجی ڈومینز میں کام کرنے والی ایک ہندوستانی پروڈکٹ انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔

ایم او یو پر جناب اے ایس ورما، ڈی ڈی جی (ایم ٹی)، ٹی ای سی اور جناب پونیت اگروال، سی ای او، میسرز وی وی ڈی این نے جناب نظام الحق، ممبر (سروسز)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن (ڈی سی سی)، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی موجودگی میں دستخط کیے۔ دستخطی تقریب میں جناب آر آر متر سینئر ڈی ڈی جی، ٹی ای سی، شری پرشانت کمار ڈی ڈی جی (ایم ٹی سی ٹی ای)، جناب اکھلیش کمار گپتا ڈی ڈی جی (آر سی) اور دونوں اداروں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایم او یو پر دستخط ہونے سے اوپن آر اےاین  کے میدان میں کام کرنے والے رجسٹرڈ سٹارٹ اپس، اختراع کاروں اورایم ایس ایم ای ایس  کو سہولت ملے گی۔ شراکت داروں کے درمیان باہمی رضامندی سے کئے گئے فیصلے کے ذریعہ طے شدہ رعایتی قیمت پر مقررہ اوپن آر اے این معیارات کے مطابق ریڈیو کنفارمنس، پروٹوکول اور انٹرفیس جانچ والے فروخت کاروں کے ساتھ اپنے پروڈکٹ کو گروگرام میں میسرز وی وی ڈی این کی موجودہ لیب میں ٹیسٹ کا سکیں گے تاکہ اوپن آر اے این  اجزاء(آر یو/ڈی یو/سی یو) کے درمیان انٹرآپریبلٹی کے لئے الگ الگ میدانوں میں کام کیا جا سکے۔ جانچ کے لیے پیش کردہ پروڈکٹ ٹی ای سی کے ذریعے تصدیق شدہ ہوگا۔

اس طرح کے ٹیسٹنگ سرٹیفیکیشن سے تحقیقی جدت طرازی گھریلو ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں تیزی آئے گی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہندوستان جی5/او آر اے این  5 میں ڈیزائن لیڈر کے طور پر ابھرے گا۔ یہ ٹیسٹ سرٹیفیکیشن ایکو سسٹم ہندوستان کو ایشیا کا ڈیزائن ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن مرکز بنا دے گا۔

ٹی ای سی اور میسرز وی وی ڈی این دونوں نے مفاہمت نامے کی مدت کے دوران اوپن آر ا ے این  ٹیسٹنگ کے شعبے میں تعاون کرنے اور مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جو کہ دستخط کی تاریخ سے 5 سال کے لیے ہے۔ یہ ٹی ای سی کے ذریعہ دستخط کئے جانے والا اپنی طرح کا پہلا مفاہمت نامہ ہے۔ ایک نجی فرم کے ساتھ شراکت میں موجودہ اوپن آر ا ے این  ٹیسٹنگ ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھانے کی طرف ایک قدم ہے۔ ٹی ای سی دنیا میں مارکیٹ تک رسائی کا بہترین نظام بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہا ہے۔

اس موقع پر جناب نظام الحق، ممبر (سروسز) نے ٹی ای سی کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ  ڈی او ٹی  مفاہمت نامے کے موثر نفاذ کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کرے گا۔.

 

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5216

 


(Release ID: 1824303) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil