سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں کی حفاظت سے متعلق مسائل کو اجتماعی طور پر حل کرنے کے لئے جناب نتن گڈکری کا  ذمہ داران کو حساس بنانے پر زور

Posted On: 10 MAY 2022 1:11PM by PIB Delhi

سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سڑکوں کی حفاظت سے متعلق مسائل کو اجتماعی طور پر حل کرنے کے لئے ذمہ داروں کو حساس بنانے پر زور دیا ہے۔ پیر کو سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت اور قومی شاہراہوں کے حکومتِ ہند کے ادارے کی طرف سے سیوو لائف فاؤنڈیشن (ایس ایل ایف) کے تعاون سے منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت ایک بہت سنگین مسئلہ ہے اور سڑک حادثات بالکل برداشت نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سڑکوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے اور 2024 تک سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں 50 فیصد کمی لانے کانشانہ مقرر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z00K.jpg

جناب گڈکری نے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کی حفاظت کو جلد از جلد بہتر بنانے کے لئے سیوو لائف فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کردہ مختلف حکمت عملیوں اور حل پر غور کریں اور انہیں عمل میں لائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PQXP.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ مخدوش مقامات پر فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کرتے ہوئے تین چیزوں کو زیر غور لایا جائے؛ فوری اقدامات، وسط مدتی کارروائی اور طویل مدتی کارروائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی افسران اور پروجیکٹ ڈائریکٹروں کو حادثات کُلّی طور پر ٹالنے کا عہد کرنا چاہیے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1824177) Visitor Counter : 177