بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے 11مئی 2022کو نئی دہلی میں کھادی کے لئے عمدگی کے پہلے مرکز (سی اوای کے ) کا افتتاح کریں گے
Posted On:
10 MAY 2022 12:54PM by PIB Delhi
کھادی کے جذبہ کا مطلب ہے کرۂ ارض پرموجود پربنی نوع انسان کے ساتھ باہمی ہمدردی –مہاتماگاندھی ۔
ہاتھ سے بُنا اور ہاتھ سے تیارکیاگیا کھادی کاکپڑا ، مہاتماگاندھی کے ایماپرلوگوں کو اجتماعی طورپر منظم کرنے اورانھیں متحدکرنے سے متعلق ایک وسیلہ بن گیاہے ۔ ہزاروں افراد کھادی کا کپڑا تیارکرنے اورآرام دہ کھادی کا لباس زیب تن کرنے کی مشترکہ مہم میں شامل ہوئے ۔ ایسے کئی شرکاء کے گروپ نے اداروں کی واضح شکل اختیارکی اورپھر1957کے بعد سے ان اداروں کو کھادی ویلیج اینڈ انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی ) نے سند عطاکی ۔ یہ کھادی کے ادارے ، کھادی کی وراثت کے محافظ ہیں ۔
کھادی کے اداروں کو بااختیاربنانے کے مقصد سے ، کھادی گرام ادیوگ کمیشن کے لئے ، چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نئے نئے مقامات پرکھادی کو روشناس کرانے کی خواہش کے پیش نظر ، آزمائش ، جدت طرازی اورڈیزائن کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کا ارادہ کیاہے ۔ اس مرکز میں ملبوسات اورگھروں اور فیشن سے متعلق اضافہ اشیاء کے ڈیزائن تیارکئے جائیں گے تاکہ یہ اشیاء سبھی نسلوں کے لوگوں کو راغب کرسکیں ۔
چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے 11مئی ، 2022کو نئی دہلی میں کھادی کے لئے عمدگی کے پہلے مرکز کا افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب میں ایم ایس ایم ای کے وزیرمملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما ، ٹیکسٹائز کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش ، ٹیکسٹائلز کی وزارت کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ اورایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری جناب بی بی سوین بھی شرکت کریں گے ۔
کھادی کے لئے عمدگی کے مرکز کو دہلی میں ایک اہم مرکز کی حیثیت سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کے مقام پرقائم کیاگیاہے ۔ جب کہ بنگلور ، گاندھی نگر، کولکاتہ اور شیلانگ میں اس کی شاخیں قائم کی جائیں گی ۔ اس مرکز کا مقصد سبھی نسلوں کے لوگوں کے لئے ملبوسات ، گھروں کے سازوسامان اورگھروں سے متعلق اضافی کے ڈیزائن تیارکرنا ہے اوراس کے علاوہ معیار ، ڈیزائن اورتجارت سے متعلق عالمی معیارات کے عین مطابق معیاری ڈیزائن تیارکرنا ہے ۔
کھادی کے لئے عمدگی کا مرکز ، کھادی کے لئے ایک معلومات پورٹل تیارکررہاہے تاکہ کھادی سے متعلق سبھی اداروں تک ڈیزائن سے متعلق مختلف النوع ہدایات سے متعلق اطلاعات پہنچائی جاسکیں ۔
*****
ش ح ۔ع م۔ ع آ
U-5207
(Release ID: 1824126)
Visitor Counter : 121