شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ای ایچ ایچ ڈی سی اور ایٹسی نے شمال مشرق کے چھوٹے اور روایتی کاریگروں کی مدد کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
ایٹسی ، منفرد اور تخلیقی اشیا کے لیے عالمی بازار، خطے کے کاریگروں کو بازار تک رسائی اور انہیں قابل بنانے میں مدد فراہم کرائے گا
یہ پارٹنرشپ، کاریگروں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی ہے اور یہ خطے کی مقامی مصنوعات (ٹیکسٹائل، بید اور بانس کی مصنوعات، لوازمات اور دیگر) کو لاکھوں گھریلو اور عالمی خریداروں کے لیے آن لائن دستیاب کرانے میں مدد کرے گی
Posted On:
09 MAY 2022 4:08PM by PIB Delhi
منفرد اور تخلیقی اشیا کے عالمی بازار ایٹسی نے نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور چھوٹے فروخت کنندگان ، بُنکروں اور کاریگروں کی مدد کے لیے ایک ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، تاکہ انہیں بازار تک رسائی فراہم کرانے اور ان کی صلاحیت سازی میں مدد کی جائے گی۔
مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، ایٹسی این ای ایچ ایچ ڈی سی کے ساتھ شمال مشرق کے کاریگروں کے لیے خصوصی طور پر تیار کئے جانے والے صلاحیت سازی کے پروگرام تیار کرے گی جن میں آن لائن فروخت اور کاروبار سے متعلق ماڈیولز اور ان کی مصنوعات کے لیے وسیع تر مارکیٹ تک رسائی کا موقع شامل ہے۔
ایٹسی کا مقصد ہندوستانی دستکاری کے شعبے میں کاریگروں، تخلیق کاروں اور چھوٹے کاروباریوں کو آن لائن کاروبار شروع کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے اہم آلات اور وسائل سے آراستہ کرنا ہے۔ ایٹسی ان فروخت کنندگان کو ڈیجیٹل قابلیت کی خدمات فراہم کرائے گا اور انہیں ایٹسی اور بازار میں فروخت کرنے کے طریقہ سے واقف کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔
این ای ایچ ایچ ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر بریگیڈیئر راجیو کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا ’’شمال مشرقی خطے کی مقامی دستکاریوں کو فروغ دینا اور دستکاروں کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنا ہمارے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ خطے میں 21 لاکھ سے زیادہ بنکر اور 14.5 لاکھ کاریگر ہیں، لیکن صحیح بازار سے ان کا رابطہ نہیں ہے۔ ایٹسی کے ساتھ یہ وابستگی ہمارے کاریگروں کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ وہ اپنی شرائط پر کاروبار کا پتہ لگائیں اور ملکی اور عالمی خریداروں تک پہنچنے کے قابل ہوں‘‘۔
ایٹسی کے وی پی، پبلک پالیسی اینڈ ایڈووکیسی، راس لاجیونیس نے کہا ’’دنیا بھر میں ایٹسی کا وژن ’کیپ کامرس ہیومن‘ہے، اور ہم چھوٹے فروخت کنندگان اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے کاروبار اور اپنے پلیٹ فارم کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسا کرتے ہوئے ہم کمیونٹیز کو بااختیار اور بہتر بناتے ہیں۔ ’میڈ اِن انڈیا‘ پروڈکٹس کی عالمی پذیرائی ہو رہی ہے اور ہم شمال مشرق کی تمام ریاستوں کے کاریگروں اور دستکاروں کو اس قابل بنانا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری 5.5 ملین فروخت کنندگان کی کمیونٹی کا حصہ بنیں‘‘۔
یہ پارٹنرشپ خطے کی مقامی مصنوعات (ٹیکسٹائل، بید اور بانس کی مصنوعات، لوازمات اور دیگر) کو ا یٹسی پلیٹ فارم پر لاکھوں خریداروں کے لیے آن لائن دستیاب کرائے گی۔ شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں یعنی اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے کاریگر ایٹسی سے استفادہ کریں گے۔ انہیں اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مفت اشتہارات کا معینہ فائدہ ملے گا۔
ایٹسی کے بارے میں:
ایٹسی ، انک کو 2005 میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کا ہیڈ کارٹر بروکلین، نیویارک میں ہے، اور یہ دو طرفہ آن لائن بازار کے طور پر کام کرتا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں پرجوش اور تخلیقی خریداروں اور فروخت کنندگان کو جوڑتا ہے۔ یہ بازار ’’کیپ کامرس ہیومن‘‘ کے مشن کےمطابق کام کرتےہیں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے کاروبار اور ٹیکنالوجی کی طاقت کااستعمال کرنے کے واسطے عہد بند ہیں۔
این ای ایچ ایچ ڈی سی کے بارے میں:
نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی) 1977 میں قائم ہونے والا ایک ایسا ادارہ ہے جو شمال مشرقی خطے کی مقامی دستکاری کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ا س کےلئے وہ صارفین کے واسطے ثقافتی قدر کا اضافہ کرتے ہوئے دست کاروں کو متوقع بازاروں اور صارفین سے جوڑتا ہے اور تخلیق کاروں کے لیے معاشی، ثقافتی اور سماجی مواقع فراہم کراتا ہے۔ یہ کارپوریشن شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے کام کرتا ہے۔
یہ کارپوریشن پورے خطے کے کاریگروں اور بُنکروں سے دستکاری اور ہینڈ لومز کی اشیا حاصل کرتا ہے اور شیلانگ، گوہاٹی، کولکتہ، نئی دہلی، بنگلور میں واقعہ ’’پورباشری‘‘ ایمپوریا کی اپنی چین اور چنئی میں ایک سیلز پروموشن آفس کے ان کی خوردا فروخت کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ نمائشوں اور ٹرڈ فیئرس کے ذریعے مختلف قومی اور بین الاقوامی بازاروں میں مصنوعات کو فروغ دیتا ہے۔ کارپوریشن دستکاروں اور بنکروں کی مہارت اور علم میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام اور سیمینار بھی منعقد کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 5176
(Release ID: 1823946)
Visitor Counter : 130