صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے دہلی کے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور اس سے وابستہ اسپتال میں نئے او پی ڈی  / آئی پی ڈی  بلاکس کا افتتاح کیا


جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم کا وژن  ہے ، ہمارا مقصد صحت کے شعبے میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور جدید طبی سہولیات کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ ہمہ  گیر  طور پر  کام کرنا  ہے : ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

ہمیں صحت کو قابل رسائی، سستی اور مریض دوست بنانے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

صحت کی بہتر سہولیات صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں ہیں۔ وہ سماجی انصاف کی حوصلہ افزائی اور فروغ بھی دیتے ہیں: مرکزی وزیر مملکت   ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 09 MAY 2022 2:13PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی  میں  لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی ) اور اس سے  وابستہ  اسپتال، ’جدید ترین  ‘ ملٹی اسپیشلٹی آؤٹ پیشنٹ اور اِن- پیشنٹ  (او پی ڈی /  آئی پی ڈی ) بلاکس کا  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں افتتاح کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029EPW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037W7N.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ABOK.jpg

نیاآئی پی ڈی  بلاک ایل ایچ ایم سی  کے بستروں کی  تعداد  کو 877 سے بڑھا کر 1000 بستروں سے زیادہ کر دے گا۔ آئی پی ڈی   بلاک میں ایک اضافی انتہائی جدید ترین  سی ٹی اسکینر ہے۔ نئے ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی بلاک میں تمام طبی اور جراحی کی خصوصیات، آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی اور ہومیوپیتھی سمیت مجموعی صحت کی دیکھ بھال کے لیے اضافی سہولیات موجود ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ملک ایک ’’ٹوکن‘‘ سے ہٹ کر ’’ ٹوٹل‘‘ نقطہ نظر کی طرف بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج، ہمارے عزت مآب  وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، مرکزی حکومت کا مقصد صحت کے شعبے میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور جدید طبی سہولیات کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہے۔ غریبوں کے علاج کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کرنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہمیں مجموعی طور پر سوچنے اور طویل مدت  کے لیے روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سال، جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، ہمیں اس وژن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ جب ہم آزادی کے 100 سال مکمل کریں گے تو ہندوستان کا صحت کا بنیادی ڈھانچہ کیسا ہوگا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کے ذریعہ بنائے گئے کسی بھی پروگرام کو نافذ کرنے میں ریاستیں بہت اہم رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ’’گزشتہ 3 دنوں کے سوستھیہ چنتن شور کے دوران، کیواڈیا، گجرات میں منعقدہ، تمام ریاستی صحت کے وزراء نے اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کیا اور اس کے بارے میں بہت مفید بات چیت کی کہ ہم اسے یونیورسل کیسے بنا سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے بنائے گئے کسی ایکشن پلان، پروگرام یا اسکیم کے نفاذ کے لیے جن بھاگداری بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ   ’’صحت کو قابل رسائی، سستی اور مریض دوست بنانا بہت ضروری ہے۔ ہماری کوششوں کو قوم کی ترقی کی سمت میں ہونے کی ضرورت ہے۔ قوم کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UDWP.jpg

مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ملک کی راجدھانی کے سب سے قدیم میڈیکل کالج میں موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس میڈیکل کالج کی ایک صدی سے زیادہ طویل تاریخ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ صحت کی بہتر سہولیات صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں ہیں۔ وہ سماجی انصاف کی حوصلہ افزائی اور فروغ بھی  کرتے ہیں۔ جب غریبوں کو سستا اور معیاری علاج ملتا ہے تو نظام پر ان کا اعتماد  زیادہ  مضبوط ہو جاتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر اتل گوئل، ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈاکٹر رام چندر، ڈائرکٹر، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، فیکلٹی ممبران، عملہ اور ادارے کے طلباء موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا ک۔ ق ر۔

7551U-



(Release ID: 1823863) Visitor Counter : 147