نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے سرمور (ہماچل پردیش) کے ماجرا میں ہاکی آسٹروٹرف کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 08 MAY 2022 5:47PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش کے لوگ کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کا قدرتی ہنر رکھتے ہیں اور حکومت ہند اسے استعمال کرنے کے لئے ہر سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج سرمور (ہماچل پردیش) کے ماجرا میں یہ بات  گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول میں ہاکی آسٹروٹرف کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SJ8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002216Y.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس ہاکی ٹرف پر 6 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جس میں کھلاڑیوں کے لئے لڑکیوں کا ہوسٹل، چینج روم، بیت الخلا اور کوچنگ وغیرہ جیسی سہولیات ہوں گی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ریاست میں کھیلوں کے مختلف شعبوں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پہچاننے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کئے جا سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پگٹکا، کلاریپائیتو، تھانگ تا، ملاکھمبا اور یوگاسنا کے پانچ روایتی کھیل آئندہ کھیلو انڈیایوتھ گیمز 2021 کا حصہ ہوں گے اور حکومت ہند انہیں عالمی پلیٹ فارم پر مقبول بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ریاست میں روایتی کھیلوں کو بھی منظوری دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاونٹا صاحب میں ایک انڈور اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QX71.jpg

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر نے کہا کہ اس سال بنگلورو میں حال ہی میں ختم ہونے والے کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز میںیونیورسٹی گیمز کے دو قومی ریکارڈ اور 76 سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے جو ہمارے نوجوانوں میں کافی صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HMQG.jpg

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر نے ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے شِلّئی تحصیل کلدیپ سنگھ کے گاؤں کوٹا کے معذور کو ایک اسکوٹی بھی پیش کی۔

 

ہریانہ، پنجاب اور ہماچل پردیش کی ریاستوں پر مشتمل خطہ میں وزیر کا دو روزہ سرگرم دورہ آج اختتام پذیر ہوا۔ جناب ٹھاکر نے سنیچر کے دن ہریانہ کے وزیر اعلیٰجناب منوہر لال اور دیگر معززین کے ساتھ پنچکولہ (ہریانہ) کے اندرا دھنش آڈیٹوریم میں کھیلو انڈیایوتھ گیمز 2021 کا لوگو، ترانہ، ماسکوٹ اور جرسی لانچ کی۔ اس کے بعد پٹیالہ (پنجاب) میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے نیتا جی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس میں پروجیکٹوں کو جھنڈی دکھائی۔

***

ش حَ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1823712) Visitor Counter : 148