کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکز کا ٹشو کلچر پلانٹس کی برآمدات بڑھانے پر زور؛ برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد کی پیشکش
درآمد کرنے والے ممالک کے معیارات پر پورا اترنے کے لئے ڈی بی ٹی سے منظور شدہ ٹشو کلچر لیباریٹریوں کو معیار کا درجہ بلند کرنے کے لئے حوصلہ افزائی
Posted On:
08 MAY 2022 3:23PM by PIB Delhi
مرکز نے ٹشو کلچر پلانٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے زرعی اور پراسیس کردہ غزائی مصنوعات کی بر آمدات کو فروغ دینے والے ادارے (اپیڈا) نے بایو ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) سے منظور شدہ ٹشو کلچر لیبارٹریوں کے ساتھ جو پورے ہندوستان میں پھیلی ہوئی ہیں، ٹشو کلچر پلانٹ جیسے پودے، لائیو پلانٹ، کٹ فلاور اور پودے لگانے کے مواد کی ایکسپورٹ پروموشن پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔
ہالینڈ، امریکہ، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان، کینیا، سینیگال، ایتھوپیا اور نیپال ہندوستان سے ٹشو کلچر پلانٹس درآمد کرنے والے دس سرفہرست ممالک ہیں۔ 2021-2020 میں ہندوستان کی ٹشو کلچر پلانٹوں کی برآمدات 17.17 ملین امریکی ڈالر کی رہی، جس میں نیدرلینڈز کیلئے ترسیل کا حصّہ تقریباً 50 فیصد رہا۔
اپیڈا کے عہدہ داروں نے شرکاء کو متعلقہ ممالک میں ٹشو کلچر پلانٹوں کی مانگ کے تازہ ترین رجحانات سے آگاہ کیا۔ اور بتایا کہ برآمدات کو فروغ دینے والا ادارہ کس طرح ہندوستانی برآمد کنندگان / ٹشو کلچر لیبارٹریوں کو ان منڈیوں تک رسائی میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ چونکہ ان لیبارٹریوں کے ساتھ بات چیت کا پہلا پروگرام تھا اپیڈا نے اپنے کام کاج، دائرہ عمل اور آخر الذکر کی طرف سے درآمد کرنے والے ممالک کے فائٹو سینیٹری اصولوں کو پورا کرنے کے طریقے کے علاوہ بین اقوامی مارکیٹ میں ان کی قابلیت کو بڑھانے اور دیگر مالی امداد کے بارے میں بتایا جو پودوں کی کارکردگی، معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایکسپورٹ اورینٹڈ پلانٹ ٹشو کلچر لیبارٹریز کو دی جاتی ہیں۔ ہندوستان میں اگائے جانے والے ٹشو کلچر پلانٹس کی رینج کو بڑھانے کے لئے اپیڈا نے برآمد کنندگان سے مخصوص پودوں/فصلوں کے لئے جرم پلازم کی ایک فہرست فراہم کرنے کو کہا ہے جو پیداواری ممالک سے درآمد کئے جا سکتے ہیں
برآمد کنندگان نے بدلے میںیہ بھی تجویز کیا کہ اپیڈا ہندوستان میں مختلف قسم کے نباتات جیسے ہندوستان میں دستیاب ٹشو کلچرڈ پودے، جنگل کے پودے، گملے والے پودے، سجاوٹی اور زمین کی تزئین کا پودے کی نمائش کے لئے ایک بین اقوامی نمائش کا انعقاد کرے۔ برآمد کنندگان نےیہ بھی تجویز کیا ہے کہ اپیڈا ہندستان سے ٹشو کلچر پلانٹوں کے لئے نئی منڈیوں کی نشاندہی کرنے اور درآمد کنندگان کے ساتھ سودے کو حتمی شکل دینے کی خاطر تجارتی وفد کو بیرون ملک بھیجنے میں پیش پیش رہے۔
ٹشو کلچر پلانٹ لیبارٹریوں نے ٹشو کلچرڈ پلانٹنگ میٹریل کی پیداوار اور اس کی برآمدات میں درپیش مسائل اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ برآمد کنندگان نے اپیڈا حکام کی توجہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے، لیبارٹریوں میں ہنر مند افرادی قوت کی کم کارکردگی، لیبارٹریوں میں آلودگی کے مسائل، مائیکرو پروپیگیٹڈ پودے لگانے کے مواد کی نقل و حمل کی لاگت، دیگر اقوام کے ساتھ ہندوستانی پودے لگانے کے مواد کے ایچ ایس کوڈ میں ہم آہنگی کے فقدان اور جنگلات اور قرنطینہ محکموں کے اعتراضات جیسے مسائل کی طرف مبذول کرائی جن سے لائیو پودے لگانے کے مواد کی برآمد میں خلل پڑ رہا ہے۔
ٹشو کلچر کے ماہرین نے مشورہ دیا کہ اپیڈا ان مسائل پر متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کرے۔ اپیڈا نے ٹشو کلچر پلانٹ لیبارٹریوں کو چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنے کییقین دہانی کرائی ہے تاکہ ان کو درپیش تمام مشکلات دور کی جا سکیں۔
اے پی ای ڈی اے لیبارٹریوں کی مدد کرنے کے لئے مالی امداد کی اسکیم چلا رہا ہے تاکہ وہ خود کو حسبِ حال بنا سکیں اور برآمدی معیار کے ٹشو کلچر لگانے کا مواد تیار کر سکیں۔ اس سے مختلف ممالک کو ٹشو کلچر کے پودے لگانے کے مواد کی مارکیٹ کی ترقی، مارکیٹ تجزیہ اور فروغ اور بین اقوامی نمائشوں میں ٹشو کلچر پلانٹس کی نمائش اور مختلف بین اقوامی فورمز پر خریدار اور بیچنے والے کی ملاقات کے ذریعے برآمدات میں بھی سہولت ملتی ہے۔
ہندوستان علم، بایوٹیک ماہرین اور وسیع ٹشو کلچر کے تجربے کے ساتھ ساتھ کم لاگت والی لیبر فورس سے بھی لیس ہے جس سے برآمد پر مبنی معیاری پودے لگانے کا مواد تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ تمام عوامل ہندوستان کو بین اقوامی مارکیٹ میں معیاری نباتات کی ایک وسیع اور متنوع رینج کا ممکنہ عالمی سپلائر بناتے ہیں اور بدلے میں زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1823659)
Visitor Counter : 202