صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
تعلیمی ادارے محض آموزش کے مقامات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ہم میں سے ہر ایک کی اندرونی صلاحیت اور کبھی کبھی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے: صدر کووند
صدر جمہوریہ ہند نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا
Posted On:
08 MAY 2022 12:17PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ تعلیمی ادارے محض آموزش کے مقامات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ہم میں سے ہر ایک کی اندرونی صلاحیت اور کبھی کبھی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ وہ آج (8 مئی 2022) دہیگاؤں موضع، میہا، ناگپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کے مستقل کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ تعلیمی نصاب ہمیں اپنے اندر مقصد، عزم کا جائزہ لینے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کراتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں اختراع اور صنعت کاری کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اختراع اور صنعت کاری دونوں میں نہ صرف ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری زندگی کو آسان بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ یہ بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرا سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اعتماف کا اظہار کیا کہ آئی آئی ایم، ناگپور کا ایکو سسٹم طلباء میں روزگار تلاش کرنے کے بجائے روزگار پیدا کرنے والی ذہنیت کو فروغ دے گا۔
صدر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آئی آئی ایم، ناگپور نے اپنے سینٹر فار انٹرپرینیورشپ کے ذریعے آئی آئی ایم ناگپور فاؤنڈیشن فار انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ( انفیڈ ) قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ فخر کی بات یہ ہے کہ انفیڈ نے خاتون صنعت کاروں کو خواتین کے اسٹارٹ اپ پروگرام سے گریجویشن کرنے کے قابل بنایا ہے اور ان میں سے چھ نے اپنے کاروبار کا آغاز بھی کیا ہے۔ اس طرح کے پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کراتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری روایات نے خصوصی طور پر علم کے میدان میں ہمیشہ شیئر کرنے پر زور دیا ہے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس علم میں دوسروں کو شریک کریں ۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ جس طرح آئی آئی ایم احمد آباد نے آئی آئی ایم، ناگپور کو، جوکہ ہمارے ملک کا صف اول کا پروفیشنل اسکول ہے، سرپرستی فراہم کرائی ہے، اسی طرح وہ ٹیکنیکل منیجمنٹ اور ہیومینٹیز میں اسی طرح کے ادارے قائم کرنے کے لیے سرپرستی فراہم کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علم باٹنے سے علم میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ایم، ناگپور کو پونے، حیدرآباد اور سنگاپور میں سیٹلائٹ کیمپس قائم کرنے کی پہل کرنے پر مبارکباد دی۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
(2022۔05۔07)
U-5134
(Release ID: 1823640)
Visitor Counter : 184