امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ کی وزارت  اور ایس ای سی آئی نے بھارت کی سبز توانائی کی پہل کو  حقیقی شکل دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 07 MAY 2022 11:15AM by PIB Delhi

قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور اس کے ذریعہ کاربن سے پاک معیشت کی جانب بڑھنے  کی  حکومت ہند کی کوششوں کےایک قدم کے طور پر، امور داخلہ کے مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں، امور داخلہ کی وزارت نے سینٹرل آرمڈ پولیس (سی اے پی ایف) اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے احاطوں میں سمشی توانائی کے پینل کو نصب کرنے  کی ایک تجویز پر کام شروع کیا ہے۔ اس کے مطابق ، 6 مئی کو امور داخلہ کی وزارت اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) کے درمیان نئی دہلی میں، وزارت داخلہ کے سکریٹری اور نئی اور قابل تجدید توانائی  کی وزارت  کے سیکریٹری کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ اس امبریلا  مفاہمت نامے کے تحت دونوں فریق سولر روف ٹاپ پی وی پاور پلانٹس کی مشترکہ تنصیب کے لیے تعاون کریں  گے۔

دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) نے سی اے پی ایف اور این ایس جی کے کیمپس میں 71.68 میگاواٹ کی کل شمسی توانائی کی صلاحیت کا تخمینہ لگایا ہے۔ ایس ای سی آئی  شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے شعبے میں مہارت رکھتی ہے، جو کہ  براہ راست یا مسابقتی ٹینڈر کے عمل کے ذریعے منتخب کی گئی  ایجنسی یا ایجنسیوں کے ذریعے روف ٹاپ سولر  پی وی پاور پلانٹس کے نفاذ میں وزارت داخلہ  کی مدد کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

(2022۔05۔07)

U- 5114


(Release ID: 1823442) Visitor Counter : 167