وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کوچی میں 4 مئی 22 کو بحریہ تقسیم اعزازات کی تقریب 2022 کا انعقاد

Posted On: 04 MAY 2022 5:40PM by PIB Delhi

نیول بیس کوچی میں 4 مئی 2022 کو اعلی سطح کی بہادری کے کاموں ، قیادت کا مظاہرہ کرنے والے ، پروفیشنلز کامیابی حاصل کرنے والے اور نمایاں  خدمات انجام دینے والے بحریہ کے اہلکاروں کو اعزاز بخشنے کے لئے  بحریہ کی تقسیم اعزازات کی تقریب 2022 کا انعقاد کیا گیا۔ صدر  جمہوریہ ہند کی جانب سے چیف آف  نیول اسٹاف (سی این ایس ) ایڈمیرل آر ہری کمار نے تقسیم اعزازات کی تقریب کے دوران  اعزاز پانے والوں کو بہادری  اور نمایاں خدمات کے ایوارڈ سے  نوازا۔

تقریب کے دوران ایوارڈ پانے والوں کو مجموعی طور پر 31 میڈل پیش کئے گگئے  جن میں چھ نو سینا میڈل (گیلنٹری)، آٹھ نو سینا میڈل (فرض  ادائیگی کی لگن)، 17 وششٹ سیوا میڈل  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کے ناگور ضلع میں 10 اگست 2020 میں ایک  آبی  ذخیرے  میں ڈوبتے ہوئے  ایک نامعلوم شخص کو بچانے کی کوشش میں  اپنی جان کی قربانی دینے والے رام وتار گودارا  سی او ایم ۔آئی (ای ڈبلیو) کے والد کو  سرووتم جیون رکشا پڈک ( بعد از مرگ)  پیش کیا گیا۔

 ایوارڈ یافتگان کی فہرست منسلک ہے (ضمیمہ I)

نو سینا میڈل (گیلینٹری) اور سرووتم جیون رکشا پڈک (بعد از مرگ ) کے بارے میں  بریفنگ منسلک ہے (ضمیمہII)

چیف آف نیول اسٹاف نے  تقریب کے دوران اسلحہ کو بہتر بنانے  اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے میدان  میں  نمایاں تحقیق کے لئے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل گولڈ میڈل اور فلائٹ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل بھی پیش کئے۔

بیسٹ گرین پریکٹس 2021 کے لیے سی این ایس  ٹرافی سے صنعتی اور غیر صنعتی زمروں میں بالترتیب آئی این ایس اکسیلا اور آئی این ایس حملہ کو نوازا گیا۔

آپریشنل یونٹوں  کے لئے  توصیفی سند  سے بھارتی بحریہ کے جہازوں  ترکش، نیریکشک، کھنڈیری اور استرادھارینی کو نوازا گیا۔

ساحل کی  تنصیبات کے لیے یونٹ توصیفی سندوں سے آئی این ایس آنگرے، این ایس آر وائی (پورٹ بلیئر)،  آئی این ایس ڈیگا اور  آئی ایس ایس حملہ کو نوازا گیا  جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران  نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔

تقریب میں  ایوارڈ یافتگان کی شریک حیت  اور اہل خانہ  کے علاوہ بھارتی  بحریہ کے کئی سینئر معززین نے بھی  شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 5017


(Release ID: 1822714) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam