نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ ٹھاکر نے پادوکون دراوڑ سنٹر فار اسپورٹس ایکسی لینس میں جدید ترین سہولیات سے استفادہ کرنے اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے مزید مہارت پیدا کرنے کی اپیل کی

Posted On: 03 MAY 2022 4:37PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات، نیز نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ کسی کو کھیل کھیلنے کے لیے ختم ہفتہ یا چھٹیوں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت شروع کرنا چاہیے۔ وزیر موصوف نے پادوکون- دراوڈ سینٹر فار اسپورٹس ایکسیلنس (سی ایس ای) میں کھیلوں کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر میں جدید ترین سہولیات کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے مزید مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HM39.jpg

پادوکون-دراوڈ سینٹر فار اسپورٹس ایکسی لینس (سی ایس ای) ایک عالمی معیار کا  مربوط اسپورٹس کمپلیکس ہے جو بنگلورو میں 15 ایکڑ پر بنایا گیا ہے۔ سی ایس ای بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، ٹینس، تیراکی، اسکواش، باسکٹ بال اور شوٹنگ میں جدید ترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سی ایس ای کا مقصد مسابقتی اور تفریحی کھلاڑیوں، پیشہ ور کوچوں، کھیلوں کی اکیڈمیوں اور نوجوان ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی پسند کے کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ سی ایس ای کو حال ہی میں بھارت کی اسپورٹس اتھارٹی نے بیڈمنٹن اور تیراکی دونوں کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KBPG.jpg

سی ایس ای میں اکیڈمیاں کھیلوں کی ثقافت کی حوصلہ افزائی اور اس کی تعمیر کے لیے نچلی سطح کے پروگراموں کو پورا کرتی ہیں، جب کہ مستقبل میں بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کرنے کا بھی مقصد ہے۔ سی ایس ای پہلے سے ہی لکشیہ سین، سری ہری نٹراج، اشونی پونپا اور اپوروی چنڈیلی جیسے ہندوستان کے کچھ باصلاحیت اور کامیاب ایتھلیٹس کی میزبانی کر رہا ہے۔

سی ایس ای ملک کی کچھ سب سے کامیاب اور معروف اسپورٹس اکیڈمیوں کا مرکز ہے، جن کو کچھ انتہائی قابل کوچز چلاتے ہیں، جن میں ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ ومل کمار (چیف کوچ پرکاش پادوکون بیڈمنٹن اکیڈمی) اور نہار امین (ڈولفن ایکواٹکس کے ہیڈ کوچ) شامل ہیں)۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RXPK.jpg

ایک کھلاڑی کے سفر کا ایک اہم پہلو عالمی سطح پر کارکردگی دکھانے کے لیے اسپورٹس سائنسز کے ذریعے درکار تعاون ہے۔ سی ایس ای میں ابھینو بندرا ٹارگٹنگ پرفارمنس سینٹر (اے بی ٹی پی)، ویسوما اسپورٹس میڈیکل سینٹر اور سمیکشا سائیکالوجی ہمارے کھلاڑیوں اور کلائنٹ کی خدمات بشمول فزیوتھراپی، چوٹ کی بحالی، ہائیڈروتھراپی، جیریاٹرک کیئر، کھیلوں کی غذائیت اور کھیلوں کی نفسیات پیش کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I3GR.jpg

اے بی ٹی پی کو بھارت کے واحد انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا نے قائم کیا تھا اور یہ مرکز ایلیٹ ایتھلیٹس اور تفریحی صارفین دونوں کے لیے تشخیص اور تربیت کے لیے جدید ترین آلات کا حامل ہے جس میں پیلیٹ کے کمرے اور کریو تھیراپی چیمبر تک رسائی شامل ہے۔

سینٹر کھیلوں سے محبت کرنے والے افراد اور کارپوریٹ کو کھیل کی رکنیت بھی پیش کرتا ہے۔ اپنی پسند کے کھیل کے ساتھ ساتھ وہ مکمل طور پر فعال فٹنس سینٹر تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور کیمپس کے مرکز میں واقع دو منزلہ کلب ہاؤس ‘دی گرینڈ اسٹینڈ’ تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KAUR.jpg

اس دورے کے دوران کرکٹر جناب راہل دراوڈ، جناب وویک کمار، مینیجنگ ڈائریکٹر، پادوکون-دراوڈسینٹر فار اسپورٹس ایکسیلنس (سی ایس ای)، ممبران اور سینئر افسران موجود تھے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4998)



(Release ID: 1822591) Visitor Counter : 97