امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج بنگلورو میں بسوا جینتی کے موقع پر جناب بساونا کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 03 MAY 2022 3:55PM by PIB Delhi

جناب امت شاہ نے نرپتنگا یونیورسٹی کے افتتاح سمیت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

سینکڑوں سال پہلے بساوانا انوبھ منڈاپم کے ذریعے کنڑ معاشرے میں آفاقی اور ہمہ گیر جمہوریت کی مثال تھا

بساونا نے معاشرے کے مختلف طبقات کو درپیش مسائل کا خوبصورت اور آسان حل دیا، نوجوانوں کو بساوانا کے اقوال ضرور پڑھنے چاہئیں

یہ سال آزادی کے امرت مہوتسو (آزادی کا 75 واں سال) کا سال ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی کا 75 واں سال اہم تقریبات سے عبارت ہوگا

ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اگلے 25 سالوں میں ہمیں 2047 میں اپنی آزادی کے صد سالہ سالہ جشن کے وقت بھارت کو عالمی رہنما بنا کر قومی ترقی میں حصہ ڈال کر اپنے مجاہدین آزادی کے خواب کو پورا کرنا ہے

جب 130 کروڑ لوگ عہد کریں گے تو ملک 130 کروڑ قدم آگے بڑھے گا

وزیر اعظم نریندر مودی 2020 میں ایک نئی تعلیمی پالیسی لے کر آئے

اس کا مقصد بھارت کو عظیم بنانا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے کرناٹک اور بھارت کے نوجوان دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ اعتماد کے ساتھ مقابلہ کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں

نئی تعلیمی پالیسی میں بھارتی ثقافت کی تفہیم کے فروغ پر زور دیا گیا ہے، اس کا مقصد طلبہ کو دنیا کی رہنمائی کے لیے بھارت کی ذمہ داری سے آگاہ کرنا اور بھارت کو ایک علمی سپر پاور بنانا بھی ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت کام کیا ہے

جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے قیام کے بعد 6 نئی مرکزی یونیورسٹیاں، سات آئی آئی ایم، سات آئی آئی ٹی، 15 ایمس، 209 نئے میڈیکل کالج، 320 نئی یونیورسٹیاں اور 5709 نئے کالج کھولے گئے ہیں

دیہی علاقوں کے حوالے سے اعلیٰ تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے 410 سے زائد دیہی یونیورسٹیاں، شمال مشرق میں 22 نئی یونیورسٹیاں، لداخ میں ملک کی پہلی سندھ سینٹرل یونیورسٹی قائم کی گئی ہے

نوجوان پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کرنے کے لیے جناب نریندر مودی نے فورینسک سائنس یونیورسٹی، رکشا شکتی یونیورسٹی، ریل اور ٹرانسپورٹیشن یونیورسٹی جیسی پیشہ ورانہ یونیورسٹیاں بھی قائم کی ہیں

جناب نریندر مودی کی ہر ممکن کوشش اور فکر قوم کو ہر شعبے میں دنیا کے اعلی ترین مقام تک لے جانا ہے

اس مقصد کے حصول کے لیے انھوں نے بہت سے پروگرام بنائے ہیں اور انھیں سختی سے نافذ کیا ہے

2014 سے پہلے پاکستان سے تحریک پاکر دہشت گرد ملک پر حملے کرتے تھے اور اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں دیتی تھی، بلکہ صرف بیان بازیاں کرتی تھی

جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد اڑی اور پلوامہ پر حملے ہوئے۔ 10 دن کے اندر اندر انھوں نے سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کرکے مناسب جواب دیئے

اس سے قبل صرف امریکہ اور اسرائیل ہی ان لوگوں کو جواب دیتے تھے جو ان کی سرحدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے اور ان کی مسلح افواج کو نقصان پہنچاتے تھے، آج وزیر اعظم مودی نے اس فہرست میں بھارت کا نام شامل کردیا ہے

جناب مودی نے آرٹیکل 370 اور 35 اے اور سی اے اے جیسے متعدد مسائل حل کئے ہیں۔

5 اگست 2019 کی تاریخ ہماری تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی، کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا کر نریندر مودی نے کشمیر کو بھارت سے جوڑ دیا ہے

مودی حکومت نے بہت سے شعبوں میں بہت کچھ حاصل کیا ہے جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے اور انھیں یقین ہے کہ جب ہم اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کریں گے تو بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر ہوگا اور کوئی بھی بھارت کی پیش رفت کو نہیں روک سکے گا

 

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے آج بنگلورو میں بسوا جینتی کے موقع پر جناب بساونا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک اور پروگرام میں جناب امت شاہ نے نرپتنگا یونیورسٹی کے افتتاح سمیت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسوراج بوممائی سمیت متعدد معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XDGB.jpg

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون نے اپنے خطاب میں کہا کہ بساونا نے سینکڑوں سال قبل انوبھ منڈاپم کے ذریعے کنڑ معاشرے میں آفاقی اور ہمہ گیر جمہوریت کی ایک مثال قائم کی تھی۔ بساونا نے اپنے اقوال کے ذریعے معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل کا خوبصورت اور آسان حل پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ بساوانا کے اقوال بھی پڑھنے چاہئیں کیونکہ بساوانا کے اقوال پڑھ کر زندگی میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔ تمام مسائل کا حل بسوانا کے ملفوظات میں نظر آتا ہے۔ جناب شاہ نے بساونا کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ نہ صرف کرناٹک بلکہ ملک اور دنیا کو امن، ہم آہنگی اور شمولیت پر مبنی جمہوریت کی راہ پر آگے بڑھنا چاہیے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے نوجوانوں اور ان کے کردار سے تعمیر ہوتا ہے۔ اس کالج میں 100 سال سے علم کی مسلسل پرستش کی جارہی ہے اور یہاں کے بہت سے طلبہ نے کرناٹک اور ملک میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ اس کالج نے بہت سے سنگ میل قائم کیے ہیں۔ 2020 سے یہ کالج نیرپتنگا یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے، آج اس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ہے اور اس کے لوگو کی بھی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OUM7.jpg

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سال آزادی کے امرت مہوتسو (آزادی کا 75 واں سال) کا سال ہے۔ ہمارے ملک کو آزادی حاصل ہوئے 75 سال ہو چکے ہیں اور عوام نے قوم کی تشکیل میں اپنے اپنے انداز میں تعاون کیا ہے۔ 75 سال کے اس سفر میں ملک نے بہت سی منزلیں عبور کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی کے 75 ویں سال کو اہم واقعات سے عبارت کیا جائے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نوجوان ہمارے مجاہدین آزادی کی حب الوطنی کو اپنا کر اور انھیں جان کر ملک کو آگے لے جائیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ آزادی کا 75 واں سال ایک قرارداد پیش کرنے کا وقت ہے۔ ہر فرد کو عہد کرنا چاہیے کہ اگلے 25 سالوں میں ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر ہمیں اپنی آزادی کے صد سالہ سال 2047 تک بھارت کو عالمی رہنما بنا کر مجاہدین آزادی کے خواب کو پورا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب 130 کروڑ لوگ عہد کریں گے تو ملک 130 کروڑ قدم آگے بڑھے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JK80.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2020 میں ایک نئی تعلیمی پالیسی لائے ہیں۔ اس کا مقصد بھارت کو عظیم تر بنانا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا اور ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے کرناٹک اور بھارت کے نوجوان اعتماد کے ساتھ دنیا کے نوجوانوں کا مقابلہ کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک نئی تعلیمی پالیسی کو قبول کرنے والی پہلی ریاست ہے اور وہ اس کے لیے اسے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں بھارتی ثقافت کی تفہیم کے فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو دنیا کی رہنمائی کرنے اور بھارت کو علمی سپر پاور بنانے کی بھارت کی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کا بھی نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تعلیم کی بنیادی بنیاد مقامی زبان ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک نے نئی تعلیمی پالیسی پر ٹاسک فورس قائم کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K5V9.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ان کی حکومت کے قیام کے بعد 6 نئی مرکزی یونیورسٹیاں، 7 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، 7 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، 15 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، 209 نئے میڈیکل کالج، ملک کی 320 نئی یونیورسٹیاں اور 5709 نئے کالج کھولے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی اعلیٰ تعلیم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 410 سے زائد دیہی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ نریندر مودی حکومت نے شمال مشرق میں بھی 22 نئی یونیورسٹیاں قائم کی ہیں، لداخ میں ملک کی پہلی سندھو سینٹرل یونیورسٹی قائم کی ہے۔ نوجوان پیشہ ور افراد کو مواقع فراہم کرنے کے لیے جناب نریندر مودی نے فورینسک سائنس یونیورسٹی، رکشا شکتی یونیورسٹی، ریل اور ٹرانسپورٹیشن یونیورسٹی جیسی پیشہ ورانہ یونیورسٹیاں بھی قائم کی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058E2A.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی ہر کوشش اور فکر قوم کو ہر شعبے میں دنیا کے بہترین مقام تک لے جانا ہے اور انھوں نے بہت سے پروگرام بنائے ہیں اور ان پر مضبوطی کے ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ملکی سلامتی کے حوالے سے کہا کہ 2014 سے قبل پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گرد روزانہ ملک پر حملے کرتے تھے اور اس وقت کی حکومت کا ردعمل صفر تھا اور صرف بیانات جاری کیے جاتے تھے۔ جناب مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد اڑی اور پلوامہ میں 10 دن کے اندر اندر حملہ ہوا، جناب نریندر مودی نے سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کرکے مناسب جواب دیا۔ اس سے بہت فرق پڑا ہے اور آج دنیا جانتی ہے کہ کوئی بھی بھارت کی سرحدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتا ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس سے قبل دنیا بھر میں صرف امریکہ اور اسرائیل ہی ان لوگوں کو جواب دیتے تھے جو ان کی سرحدوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے اور ان کی مسلح افواج کو نقصان پہنچاتے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس فہرست میں بھارت کا نام شامل کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے اور سی اے اے جیسے بہت سے معاملات کو جناب مودی نے ختم کردیا۔ انھوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کی تاریخ بھارت کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ جناب نریندر مودی جی نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر کشمیر کو ہمیشہ کے لیے بھارت سے جوڑ دیا ہے۔ ہم نے صنعت کے شعبے میں بہت سی اسکیمیں لاکر بھارت کو صنعتی مرکز بنانے کے لیے کام کیا ہے، اگر بھارت مینوفیکچرنگ مرکز بن جاتا ہے تو یہ ہمارے لیے دو نقطہ نظر سے اہم ہے۔ 130 کروڑ آبادی کی مارکیٹ دستیاب ہے اور اگر بھارت مینوفیکچرنگ مرکز بن جاتا ہے تو نوجوانوں کو بھی مواقع ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے بہت سے شعبوں میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور اس کی وجہ سے آج عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کہ جب قوم اپنی آزادی کے 100 سال منائے گی تو بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر ہوگا اور کوئی بھی اسے روک نہیں سکے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج بیلاری میں فورینسک سائنس لیب کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ کرناٹک نے ریجنل فورینسک سائنس لیبارٹریوں کے تصور کو بہت اچھی طرح نافذ کیا ہے اور انھوں نے کرناٹک کے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ دونوں کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائنسی تحقیقات کے بغیر جرم ثابت کرنے کا تناسب نہیں بڑھ سکتا۔ جب تک کہ استغاثہ کے پاس سائنسی شواہد نہیں ہوں گے، کوئی سزا نہیں ہوسکتی۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج یہاں پولیس بیٹ اور ای بیٹ کا ایک نیا تصور بھی شروع کیا گیا ہے۔ ای بیٹ کا تصور پورے کرناٹک میں شروع کیا گیا ہے اور اس سے پولیس خدمات کو بروقت غریب ترین شخص تک لے جانے میں مدد ملے گی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4972



(Release ID: 1822363) Visitor Counter : 163