بجلی کی وزارت
قومی ا وپن رسائی رجسٹری (این او اے آر) کامیابی کے ساتھ فعال ہوگئی
بین ریاستی ٹرانسمیشن نظام میں قلیل مدتی کھلی رسائی کا انتظام، خود کار ادائیگی گیٹ وے فراہم کیا گیا
Posted On:
02 MAY 2022 3:48PM by PIB Delhi
قومی اوپن رسائی رجسٹری (این او اے آر) یکم مئی 2022 سے کامیابی کے ساتھ لائیو ہوگئی ہے۔ این او اے آر کو ایک مربوط واحد ونڈو الیکٹرانک پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو تمام شراکت داروں کے لیے قابل رسائی ہے اور جس میں کھلی رسائی کے شرکاء، تاجر، پاور ایکسچینج، قومی / علاقائی/ ریاستی لوڈ ڈسپیچ کے مراکز شامل ہیں۔ قلیل مدتی کھلی رسائی کی درخواست ای-الیکٹرانک پروسیسنگ ، اس طرح بین ریاسی نظام میں، قلیل مدتی کھلی رسائی کے انتظامیہ، خودکار طور پر کرتی ہے۔
این او اے آر پلیٹ فارم بین ریاستی ترسیل میں قلیل مدتی رسائی سے متعلق معلومات کے ذخیرے کے طور پر کام کرے گا جس میں آر ایل ڈی سیز یا ایس ایل ڈی سیز کی طرف سے جاری اسٹینڈنگ کلیئرنس اور کھلی رسائی کے صارفین کو دی گئی مختصر مدت کی کھلی رسائی وغیرہ شامل ہیں اور یہ ایسی معلومات کو دستیاب کرائے گا۔ شراکت دار آن لائن ادائیگیوں کے لیے فراہم کردہ ادائیگی کا گیٹ وے اور این او اے آر کے ساتھ مربوط مالی اکاؤنٹنگ اور مختصر مدت کے کھلی رسائی کے لین دین کی تربیت میں سہولت فراہم کرے گا۔
پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ (پوسوکو) کے زیر انتظام نیشنل لوڈ ڈسپیچ سینٹر (این ایل ڈی سی) کو این او اے آر کے نفاذ اور آپریشن کے لیے، نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ این او اے آر تیز تر بجلی کی منڈیوں کو سہولت فراہم کرنے اور قابل تجدید توانائی (آر ای) کے وسائل کے گرڈ میں انضمام کو فعال کرنے کی کلید ہوگی۔ این او اے آر، قلیل مدتی بجلی کی منڈی تک آسان اور تیز رسائی کے ساتھ، کھلی رسائی والے صارفین کے بغیر کسی رکاوٹ کے بازار میں شرکت کوقابل بنائے گا، جس میں ہندوستان کے تمام مطالبے کا تقریباً 10 فیصد شامل ہے۔
این او اے آر، حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے اقدام کا حصہ ہے اور مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک کو سی ای آر سی میں بین ریاستی ترسیل میں کھلی رسائی کے پانچویں ترمیمی ضابطے کے آپریزنلائیزیشن کے ذریعے مطلع کیا ہے۔
*****
U.No.4931
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1822081)
Visitor Counter : 201