نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے

Posted On: 02 MAY 2022 5:17PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عید الفطر کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

 ’’میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر، اپنے ملک کے لوگوں کو، دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی نشاندہی کرتے ہوئے عیدالفطر، مخلصانہ عقیدت، صدقہ اور اللہ تعالی کے شکر گزاری کا جشن ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ تہوار سخاوت کے جذبے کو تقویت دے گا اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا، انہیں دوستی، بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کے رشتے میں باندھے گا۔

دعا ہے کہ عیدالفطر سے منسلک پاکیزہ اور عظیم نظریات، ہماری زندگیوں کو امن، ہم آہنگی اور خوشیوں سے مالا مال کریں‘‘۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا ہندی ورژن درج ذیل ہے:

 ईद-उल-फितरके शुभ अवसर पर मैं अपने देशवासियों को हार्दिक बधाई और शुभकामनाएं देता हूँ।

रमज़ान के पवित्र माह के पूरा होने के उपलक्ष्य में मनाया जाने वाला ईद-उल-फितर का त्यौहार ईश्वर के प्रति सच्ची श्रद्धा, परोपकार और आभार व्यक्त करने का उत्सव है।

मुझे आशा है कि यह त्यौहार उदारता की भावना को सुदृढ़ करेगा और लोगों को एक-दूसरे के करीब लाएगा तथा उनको मित्रता, भाईचारे, प्रेम और आपसी सम्मान के सूत्र से जोड़ेगा।

मैं कामना करता हूँ कि ईद-उल-फितर के इस त्यौहार से जुड़े पवित्र और महान आदर्शों से हमारे जीवन में शांति, सौहार्द्ध और उल्लास आएगा।

*****

U.No.4937

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1822078) Visitor Counter : 108