وزارت آیوش
یوگا کے بین الاقوامی دن سے 50 دن قبل شیو ساگر، آسام میں منعقدہ یوگا اتسو میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی
ایک ساتھ سات تاریخی مقامات پر یوگا کیا گیا
Posted On:
02 MAY 2022 2:43PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی آیوش کی وزارت نےیوگا کے بین الاقوامی دن 2022 سے 50 روز قبل آج الٹی گنتی شروع کرتے ہوئے آسام میں شیو ساگر میں شیوڈول کے مشہور مقدس مقام پر حکومت آسام کے سرگرم تعاون سے یوگا اتسو کا اہتمام کیا۔ تقریب کا انعقاد آیوش کی وزارت کے تحت کام کرنے والے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم این ڈی آئی وائی) کے ذریعہ کیا گیاجس میں بھارت کی تمام شمال مشرقی ریاستوں کے 10000 سے زیادہ یوگا شائقین نے شرکت کی۔ یہ اتسو کا انعقاد ایک ساتھ آسام کے شیو ساگر ضلع کے سات تاریخی مقامات پر کیا گیا تھا جن میں تھورا ڈول، رودرساگر ڈول، رونگھر، تلاتل گھر، کرینگ گھر اور جوئیڈول شامل ہیں۔ شیو ساگر شہر کی حدود میں آنے والے یہ تمام تاریخی اہمیت کے حامل مقامات ہیں۔ اس تقریب کا مقصد یوگا کی مختلف جہات کے بارے میں اور انسانی زندگیوں کو بہتر بنانے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اتسو کا موضوع ’یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں‘ تھا جس میں معززین، طلباء اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما؛ آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال؛ آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی کالو بھائی، پٹرولیم اور گیس اور محنت کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی، آسام کے ریاستی وزیر صحت کیشب مہانتا، سکم کے وزیر صحت ڈاکٹر ایم کے شرما، اروناچل پردیش کے وزیر صحت آلو لیبانگ، ناگالینڈ کے وزیر صحت، ایس پانگنیو فوم نے اس تقریب میں شرکت کی۔ آسام، ناگالینڈ ، اروناچل کے اراکین پارلیمنٹ اور وزراء کے علاوہ تمام شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی جن میں ممتاز معززین اور ماہرین، یوگا کے شائقین اور طلباء نے شامل ہیں۔ کامن یوگا پروٹوکول کا مظاہرہ ایم ڈی این آئی وائی کی ٹیم نے آج سویرے شیو ساگر کے شیوڈول کے مقدس مقام پر کیا جس کی قیادت اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایشور وی باسوارادی نے کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ اس اتسو کے پیچھے لوگوں کی یوگا کو اپنانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا خیال کارفرما رہا ہے ، جوکہ ہماری ہزاروں سال پرانی تہذیب کا ایک شاندار تحفہ ہے، تاکہ عوام اس سے اپنے معیار زندگی کو بہتر بناسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یوگا کرنے کے لیے اس خوبصورت شہر شیو ساگر میں اس مقدس مقام پر تمام شمال مشرقی ریاستوں سے ہزاروں لوگ آئے ہیں، اس لئے آج کی اس تقریب سے آسام کے مشہور تاریخی مقامات کو دنیا کے سیاحتی نقشے پر لانے کی ہماری مسلسل کوششوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعہ ہم نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے کہ یوگاہماری صحت اور ہمارے ذہن کو کس طرح بہتر بناتا ہے اور اس طرح آہوم دور کے خوبصورت فن تعمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے ہماری سماجی ثقافتی وراثت کا بھی جشن منایا گیا ہے۔
شیو ساگر کو یوگا اتسو کے لیے اس وجہ سے منتخب کیا گیا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نے بھارت بھر کے پانچ آرکیولوجیکل مقامات کو فروغ دینے کے ایک منصوبے کی نقاب کشائی کی تھی۔ ان مقامات میں راکھی گڑھی (ہریانہ)، ہستینا پور (اتر پردیش)، شیوساگر (آسام)، دھولاویرا (گجرات) اور آدی چانلور (تمل ناڈو) شامل ہیں۔ شیو ساگر کی تاریخی اہمیت بہت واضح ہے کیونکہ یہ آہوم سلطنت کا مرکز تھا، جس ن 13ویں اور 19ویں صدی عیسوی کے درمیان حکومت کی ہے۔
یوگا کے بین الاقوامی دن ( آئی ڈی وائی 2022) کے آٹھ ایڈیشن کو پوری دنیا میں یوگا کے پیغام کو بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کے لیے وزارت کے ذریعے متعدد پروگراموں کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آئی ڈی وائی 2022کی الٹی گنتی کے 100 دن کے موقع پر 13 مارچ کو ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ دہلی کے لال قلعہ میں الٹی گنتی کے 75 دن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ڈی وائی 2022 کی الٹی گنتی کے 25 دن کی تقریب حیدرآباد میں منائی جائے گی۔ یوگا کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس سال یوگا اتسو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر تاریخی اہمیت کے 75 تاریخی مقامات پر منایا جا رہا ہے تاکہ برانڈ انڈیا کو تقویت ملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-4928
(Release ID: 1822030)
Visitor Counter : 140