کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سن14-2013 سے ہندوستان کی فارما کی برآمدات میں 103 فیصدکا اضافہ ہوا


عالمی تجارتی رکاوٹوں کے باوجود، سن 22-2021 میں فارما کی برآمدات میں مثبت نمو برقرار

فارما تجارتی توازن، ہندوستان کے حق میں جاری

ہندوستانی فارما برآمدات کا تقریباً 55 فیصد، اعلی طور پر منضبط مارکیٹوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے

Posted On: 01 MAY 2022 12:05PM by PIB Delhi

ہندوستانی فارما کی برآمدات میں 14-2013 سے اب تک 103 فیصدکا اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 14-2013میں 90415 کروڑ روپے کے مقابلے میں زیادہ ہو کر22-2021 میں 183422 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ 22-2021میں حاصل کردہ برآمدات فارما سیکٹر کی اب تک کی بہترین برآمدی کارکردگی ہے۔ یہ 8 سالوں میں تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ایک قابل ذکر نمو ہے۔

ایک ٹویٹ میں اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے، کامرس اور صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال قیادت میں، ہندوستان، 'دنیا کی فارمیسی' کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ '.

گزشتہ مالی سال 21-2020 میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر، ہندوستانی فارما کی برآمدات نے 22-2021 میں ایک بار پھر نمایاں اور قابل ذکر کارکردگی درج کی۔ 22-2021 میں فارما کی برآمدات نے عالمی تجارتی رکاوٹوں اور کووڈ سے متعلقہ ادویات کی مانگ میں کمی کے باوجود، مثبت شرح نمو کو برقرار رکھا ہے۔ تجارتی توازن، 15175.81 امریکی ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ، ہندوستان کے حق میں جاری ہے۔

ہندوستانی فارما کمپنیوں نے اپنی قیمتوں کی مسابقت اور اچھے معیار کی وجہ سے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ دنیا کی 60 فیصد ویکسین اور 20 فیصد دیگر عام ادویات ہندوستان سے ہی منڈیوں میں آتی ہیں۔

ہندوستان حجم کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرے اور قیمت کے لحاظ سے 14 ویں نمبر پر ہے۔ ہندوستان کی فارما کی کامیابی کی کہانی کے پیچھے ہماری عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ فضیلت، مضبوط ڈھانچہ، لاگت کے مقابلہ جاتی صلاحیت، تربیت یافتہ افرادی سرمایہ اور اختراع ہے۔ ہندوستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی موجودہ مارکیٹ کا حجم تقریباً 50 بلین امریکی ڈالر مالیت کا ہے۔

ہماری عالمی برآمدات میں دواسازی اور ادویات کا حصہ 5.92فیصد ہے۔ ہماری کل برآمدات میں فارمولیشنز اور بائیولوجیکلز کا بڑا حصہ ہے جسکی شرح73.31 فیصد ہے، اس کے بعد بلک ڈرگز اور ڈرگ انٹرمیڈیٹس کی مالیت برآمدات کے ساتھ، 4437.64 ملین امریکی ڈالر کی ہیں۔ ہندوستان کے سب سے اولین ترجیحی 5 فارما ایکسپورٹ کےممالک میں امریکہ، برطانیہ، جنوبی افریقہ، روس اور نائجیریا شامل ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مندوستان کی فارما برآمدات کا تقریباً 55فیصد حصہ، انتہائی منضبط مارکیٹوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین میں نسخے کی مارکیٹ میں ہندوستانی فارما کمپنیوں کا، نمایاں حصہ ہے۔علاوہ ازایں امریکہ سے باہر ایف ڈی اے کے منظور شدہ پلانٹس کی سب سے زیادہ تعداد، ہندوستان میں ہے۔

یہاں تک کہ سال 21-2020 میں، کووڈ مایوسی کی مدت کے دوران بھی، ہندوستانی ادویہ اور دواسازی نے تیز شرح نمو درج کی تھی، جس نے 18 فیصد کی سالانہ ترقی کے ساتھ، 24.4 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات کو حاصل کیاتھا۔

سال2020-21میں برآمدات کی غیر معمولی شرح نمو، بار بار لاک ڈاؤن، عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں اور مینوفیکچرنگ کے بری طرح متاثر شعبے کو برداشت کرتے ہوئے حاصل کی گئی تھی۔ ہندوستانی فارما انڈسٹری نے کووڈ وبائی امراض کے خلاف لڑنے اور دنیا کو یہ ظاہر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا کہ جب عالمی صحت کے بحران سے نمٹنے کی بات آتی ہے، تو ہندوستان، ایک قابل اعتماد اور انحصار کن شراکتدار بن کر رہتا ہے۔

ہندوستانی کی ویکسین کی صنعت نے ہندوستان کے آئی سی ایم آر اور این آئی وی جیسے تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر دیسی ٹیکنالوجی کے ساتھ، امریکہ اور یورپی یونین جیسے اعلیٰ ترقی یافتہ ممالک کے برابر کم وقت میں ہی، کووڈ ویکسین تیار کی ہے اور ہندوستان نے 97 سے زیادہ ممالک کو ویکسین کی 115 ملین خوراکیں فراہم بھی کیں ہیں۔

تجارتی معاہدوں کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان نے متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں جو ان منڈیوں تک ہندوستانی فارما مصنوعات تک رسائی کو بڑھا وادے گا۔

*****

U.No.4892

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1821833) Visitor Counter : 194