ریلوے کی وزارت

ریلوے اور سی-ڈاٹ عوامی تحفظ اور حفاظتی خدمات کے لیے ہندوستانی ریلوے میں ٹیلی کمیونیکیشن کو جدید بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے


ریلوے میں سی-ڈاٹ کے ٹیلی کام حل اور خدمات کی فراہمی اور نفاذ میں ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 28 APR 2022 2:31PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے بدھ، 27 اپریل، 2022 کو سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (C-DOT) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تاکہ ریلوے میں سی-ڈاٹ کے ٹیلی کام حل اور خدمات کے نفاذ کی ترسیل اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں کوآرڈینیشن اور وسائل کے اشتراک کے لیے ایک مضبوط باہمی تعاون پر مبنی ورکنگ پارٹنرشپ قائم کی جا سکے۔

اس مفاہمت نامے کے ساتھ، سی-ڈاٹ اور وزارت ریلوے عالمی معیارات، میک ان انڈیا (MII) پالیسی کے مطابق ہندوستانی ریلوے میں 5G استعمال، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) / مشین ٹو مشین (M2M) ایپلی کیشنز، یونیفائیڈ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم، OFC مانیٹرنگ/ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم (NMS)، ویڈیو کانفرنس سافٹ ویئر (VC.DOT)، چیٹنگ ایپلیکیشن، راؤٹر، سوئچز کے ہونے پر LTE-R کا استعمال کرتے ہوئے عوامی تحفظ اور حفاظتی خدمات کے لیے ہندوستانی ریلوے میں ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید کاری کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کے دیگر سینیئر عہدیداروں کی موجودگی میں جناب راجکمار اپادھیائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی-ڈاٹ ، اور محترمہ ارونا سنگھ، ایڈیشنل ممبر/ٹیلی کام/ریلوے بورڈ نے شرکت کی۔

سی-ڈاٹ اور ریلوے کی وزارت کے درمیان ہم آہنگی ملکیت کی کل لاگت کو کم کرکے حکومت ہند کے میک ان انڈیا اقدام کو فروغ دینے اور ملک میں ڈجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں مدد کر کے ٹرینوں کے چلانے، عوامی تحفظ اور سیکورٹی ایپلی کیشنز کے لیے مقامی طور پر سستے ٹیلی کام آلات اور خدمات فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4799



(Release ID: 1821076) Visitor Counter : 119