نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے اور اس کے اختراعی اور کاروباری کے جذبے کو اعزاز دینے کے لیے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ منایا

Posted On: 28 APR 2022 4:09PM by PIB Delhi

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے ​​آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی) میں بھارت کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں ایک عظیم اختراعی میلے میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا۔

اس تقریب نے آزادی سے لے کر آج تک کے سفر کا سراغ لگاتے ہوئے بھارت کے مسلسل ترقی پذیر اختراعی ماحولی نظام کا جشن منایا۔ 75 اہم سنگ میل کی ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک کی اختراعی کہانی کو اجاگر کیا گیا تھا اور گزشتہ برسوں میں بھارت کے اختراعی سفر کی وضاحت کی گئی تھی۔

اس نے اے آئی ایم کے ٹنکرنگ لیبارٹری اور انکیوبیشن ایکو سسٹم کے اختراع کاروں کے ذریعہ تخلیق کردہ اختراعی پروٹو ٹائپس کی نمائش کے ساتھ اختراعی ماحولی نظام میں اے آئی ایم کے سفر اور شراکت کو بھی دکھایا۔

اس دوران اٹل نیو انڈیا چیلنجز (اے این آئی سی) کا دوسرا ایڈیشن بھی لانچ کیا گیا۔ اے این آئی سی کا مقصد گرانٹ پر مبنی میکانزم کے ذریعے قومی اہمیت اور سماجی مطابقت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر پروڈکٹس/حل پیدا کرنے میں اختراع کاروں کی مدد کرنا ہے۔

اے آئی ایم نے اٹل ٹنکرنگ لیبارٹریز کے طلباء کے لیے 'ہارس اسٹیبل جونیئر' شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ہارس اسٹیبل ہندوستان کا اپنا سرمایہ کاری کا ریئلٹی شو ہے جس کو تعلیم دینے، آگے بڑھنے، صنعت کاری سکھانے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اسٹارٹ اپ فنڈنگ ​​کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز؛ وزیر اعظم کے دفتر؛ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "میں اس موقع پر ملک میں مسائل کو حل کرنے کی نئی ذہنیت کی تشکیل کو یقینی بنانے اور اسکولوں، یونیورسٹیوں، تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو اپنانے کا موقع لیتا ہوں۔ میں اٹل اختراعی مشن کو اداروں، نجی اور ایم ایس ایم ای سیکٹر اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی میں انٹرپرینیورشپ کا ایکو سسٹم بنانے کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اٹل انوویشن مشن جیسے اداروں کے ذریعے ایک اختراعی ماحولی نظام بنانے کی کوشش کرتا ہے جو مختلف اسٹیک ہولڈرز کو پلیٹ فارم اور تعاون کے مواقع فراہم کرکے معیشت کے مختلف شعبوں میں اختراع کو فروغ دے گا۔

اپنی تقریر میں اعداد وشمار اور پروگراموں کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ منصوبہ بندی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے کہا کہ اٹل اختراعی مشن، جس نے حال ہی میں اپنے قیام کے 6 سال مکمل کیے ہیں، حکومت کے "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" کے وژن کی تکمیل کرتا ہے۔

 

اٹل ٹنکرنگ لیب کے ذریعے اسکول کے بچوں میں اختراعی ذہنیت پیدا کرنے سے لے کر اٹل انکیوبیشن سینٹر، اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر اور اے این آئی سی چیلنجز جیسے اپنے پروگراموں کے ذریعے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی مدد کرنے تک، اے آئی ایم ملک میں اختراع اور انٹرپرینیورشپ کے منظر نامے کو مکمل اور جامع طور پر تبدیل کر رہا ہے۔ ہمیں ایک ایسا مشن ملنے پر خوشی ہے جو نوجوانوں اور اسکول کے بچوں میں جدت اور کاروباری صلاحیت کے جذبے کو جگا رہا ہے۔

جناب امیتابھ کانت، سی ای او، نیتی آیوگ نے ​​اپنی تقریر میں اے آئی ایم کو مبارکباد دی اور کہا، ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبارٹریز بہت چھوٹی عمر میں ہی مسائل کو حل کرنے کی ذہنیت اور اختراعات کے ذریعے اٹل انکیوبیشن سینٹر کے ذریعہ اسکولی تعلیم میں ایک مثالی تبدیلی لا رہی ہے تاکہ بھارت کے نوجوانوں میں تبدیلی لائی جاسکے۔ ’’

‘‘ہماری اختراع اور ماحولیاتی نظام کی غیر معمولی ترقی نہ صرف ہندوستان کے لیے، بلکہ پوری دنیا کے لیے، آسانی سے بہتری لانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران ملک نے 44 نئے یونیکورن دیکھے، جو کہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے دو تین سالوں میں اے آئی ایم اس سفر میں دس گنا ترقی کرے گا۔ میں اٹل اختراعی مشن کو بھارت کے اختراعی اور تخلیقی جذبے کے اس عظیم الشان جشن کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گا جس نے پچھلے 75 سالوں میں ملک کو بدل دیا ہے۔

اس موقع پر اٹل اختراعی مشن ، نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ اے آئی ایم ایک اہم تنظیم کے طور پر جغرافیہ، صنف، سماجی اقتصادی سطح اور زبان کی تقسیم سے آگے بڑھتے ہوئے ملک کے اختراعی ایکوسسٹم کو فروغ دینے کی کوشش میں ہے اور اپنے قیام کے چھ سال بعد اے آئی ایم  ترقی کے دوسرے مرحلے میں تبدیلی کررہا ہے۔

‘‘آج ہم نے اختراعی ایکوسسٹم تیار کرنے کا ایک جاذب نظر سفر دیکھا اور یہ وقت ہم سبھی کیلئے موقع کا فائدہ اٹھانے کیلئے تعاون کرنے اور بھارت کو 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے اگلے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کا ہے۔ میں اے آئی ایم، نیتی آیوگ کی طرف سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آج ہمارے ساتھ شامل ہوئے اور اس پروگرام کو  اے آئی ایم اور اختراعی نقطہ نظر کے درمیان مضبوط تعلق کی علامت بنادیا جو پچھلے کچھ برسوں سے لگاتار بڑھ رہا ہے۔’’

اس کے علاوہ اے آئی ایم کے بارے میں حاضرین کو جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طویل عرصے میں اے آئی ایم کا مقصد ملک میں صنعت کے تئیں ثقافتی کہاوتوں مفروضات اور نقطہ نظر کو بدلنا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر اقتصادی اور سماجی پروگراموں میں صنعت کو جوڑنا ، حکومت کے ‘میک اِن انڈیا ’مہم کے توسط سے نئے اعلیٰ ترین صلاحیت والے شعبوں کو بڑھاوا دینا، تال میل اور آپسی تعاون کے کلچر کو فروغ دینا، کامیابی کے ثقافتی تصورات کو پھر سے متعارف کرنے کی کوشش کرنا اور صنعت کو سماجی شمولیتی ایجنڈے کے ساتھ جوڑنا شامل ہے۔

پروگرام کے دوران ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ‘انّوویشن فار یو’ (آپ کے لئے اختراعات)ای۔ بُک کے تیسرے ایڈشن کا ابھی اجراء کیا گیا۔

اس پروگرام میں معزز شخصیات ، ادارے ، اسٹارٹ-اپس، اساتذہ، طلباء اختراع کار، مربی، اے آئی ایم اوربھارتی اختراعی ایکوسسٹم کے دیگر کلیدی اسٹیک ہولڈرس نے شرکت کی اور مختلف بات چیت وسیلوں کے ذریعے بات چیت اور نیٹ ورکنگ کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4801)



(Release ID: 1821069) Visitor Counter : 196