مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

کابینہ نے انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے قیام سے متعلق نظر ثانی شدہ لاگت تخمینہ کو منظوری دی


مالی سال 2020-21 کی 820 کروڑ روپے کے مقابلے اب مالی سال 2022-23 کے لیے کی اضافی فنڈنگ 2255 کروڑ روپے ہوگی

Posted On: 27 APR 2022 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 اپریل 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے قیام کے لیے مرکزی کابینہ نے ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ پروجیکٹ لاگت کو 1435 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2255 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے مستقبل میں ریگولیٹری ضروریات اور تکنیکی اپ گریڈیشن کی تکمیل کے لیے 500 کروڑ روپے تک کی فنڈنگ کے لیے اصولی منظوری بھی دی ہے۔

اس پراجیکٹ کا مقصد عام آدمی کے لیے قابل رسائی، سستا اور قابل اعتماد بینک بنانا، غیر بینک شدہ افراد کی رکاوٹوں کو دور کرکے مالی شمولیت کے مقصد کو آگے بڑھانا اور کم بینک شدہ آبادی کے لیے ان کی دہلیز پر بینک خدمات مہیا کرکے مواقع کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک لمٹیڈ کا  افتتاح یکم ستمبر 2018 کو ملک گیر پیمانے پر عمل میں آیا تھا جس کی 650 شاخیں۔کنٹرولنگ دفاتر ہیں۔آئی پی پی بی نے 1.36 لاکھ پوسٹ آفسوں کو بینک سہولتوں سے لیس کیا ہے نیز 1.89 لاکھ پوسٹ مینوں اور گرامین ڈاک سیوکوں کو سمارٹ فونز اور بائیو میٹرک آلات مہیا کئے ہیں تاکہ وہ گھر گھر بینکنگ سہولتیں پہنچا سکیں۔

آئی پی پی بی کے قیام سے اب تک اس نے 16118 کروڑ روپے کی مالیت کے 82 کروڑ مجموعی مالی لین دین کے ساتھ 5.25 کروڑ کھاتے کھولے ہیں جن میں 21343 کروڑ کی مالیت کے 765 لاکھ اے ای پی ایس لین دین شامل ہیں۔ پانچ کروڑ کھاتوں میں سے 77 فیصد کھاتے دہی علاقوں میں، جب کہ 48 فیصد گاہک خواتین ہیں جن کی 1000 کروڑ روپے کی مالیت کی رقوم جمع ہیں۔ تقریباً 40 لاکھ خواتین گاہک نے اپنے کھاتوں میں 2500 کروڑ کی مالیت کے براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) فائدے حاصل کیے ہیں۔ 7.8 لاکھ کھاتے اسکولی طلبا کے لیے کھولے گئے ہیں۔

خواہشمند اضلاع میں آئی پی پی بی نے تقریبا 95.71 لاکھ کھاتے کھولے ہیں جن میں 602 لاکھ مجموعی لین دین ہوئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 19.487 کروڑ روپے ہے۔ بائیں بازو کی انتہا پسند (ایل ڈبلیو ای) اضلاع میں، آئی پی پی بی نے 67.20 لاکھ کھاتے کھولے ہیں جن میں 13.460 کروڑ روپے مالیت کے 426 لاکھ مجموعی لین دین ہوئے ہیں۔

اس تجویز کے تحت کل مالی اخراجات 820 کروڑ روپے ہیں۔ اس فیصلے سے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے محکمہ ڈاک کے نیٹ ورک کو استعمال کرکے پورے بھارت میں مالی شمولیت کے مقصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

***

(ش ح- ع ا- ع ر)

U. No. 4762



(Release ID: 1820612) Visitor Counter : 112