صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت صحٹ سے متعلق پیشہ وران کو درج کرنے سے متعلق طریقہ کارکا نرس موڈیول متعارف کرایا ہے
Posted On:
27 APR 2022 12:00PM by PIB Delhi
صحت کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت صحت سے متعلق پیشہ وران کو درج کرنے سے متعلق طریق کار کے تحت نرسوں کے لئے موڈیول متعارف کرایا جائے۔سبھی قسم کے طریق علاج کے ڈاکٹروں کے لئے موڈیول پہلے ہی صحت سے متعلق پیشہ وران کو درج کرنے سے متعلق طریق کار میں موجود ہے اور اب ملک گیر سطح پر نرس موڈیول متعارف کرائے جانے کے بعد، سبھی جدید اور روایتی طریقہ علاج میں طبی خدمات فراہم کرنے والی نرسیں بھی اب خود حفظان صحت سے متعلق پیشہ وران کو درج کرنے سے متعلق طریقہ کار میں اندراج کراسکتی ہے۔ رجسٹری میں اندراج کے لئے درخواستوں کی متعلقہ کاؤنسلیں تصدیق کریں گی۔ اس کے بعد صحت کی قومی اتھارٹی کا نیم طبی عملے ، بنیادی سطح کے برادری کے صحت کارکنان (آشا)،طبی معاون عملہ ، حفظان صحت سے منسلک پیشہ ور افراد وغیرہ جیسے صحت کے پیشہ وران کا رجسٹری میں مزید زمروں میں اندراج کرنے کا منصوبہ ہے۔
صحت سے متعلق پیشہ وران کی رجسٹری (ایچ پی آر) ، جدید اور روایتی طریقہ علاج دونوں شعبوں میں حفظان صحت سے متعلق خدمات انجام دینے میں مصروف حفظان صحت کے سبھی پیشہ ور افراد سے متعلق معلومات کا نظام ہے۔
صحت سے متعلق ایک پیشہ ور اپنا آدھار کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرکے ویب سائٹ https://hpr.abdm.gov.in/ پر اندراج کراکر ایچ پی آر کا ایک حصہ بن سکتا ہے۔
صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے) حکومت ہند کا ایک سرکردہ ادارہ ہے ۔ جو حکومت ہند کی مختلف وزارتوں پر محکموں ، ریاستی حکومتوں اور نجی شعبے/ سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ اشتراک سے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اے بی ڈی ایم کے لئے عمل درآمد کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہ ادارہ ڈیجیٹل ہائی ویز کے توسط سے حفظان صحت سے متعلق ایکو نظام کے مختلف شراکت داروں کے مابین موجود خامیوں کو دور کرتا ہے۔ اے بی ڈی ایم ، صحت سے متعلق ذاتی معلومات کی حفاظت ، خفیہ رکھنے اور پرائیویسی کو یقینی بناتے ہوئے ایک بلا رکاوٹ آن لائن پلیٹ فارم تیار کرےگا۔ این ایچ اے اہم اسکیم آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی –پی ایم – جے اے وائی) پر بھی عمل درآمد کرتا ہے۔
*************
ش ح ۔ ع م ۔ م ش
U. No.4737
(Release ID: 1820450)
Visitor Counter : 170