نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کے لئے ریاست کی تیاریوں کا جائزہ لیا


کھیلو یوتھ انڈیا گیمز 2021 کا انعقاد 4 سے 13 جون تک کیا جائے گا

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام کیا جانا چاہیے تاکہ ملک بھر میں ہریانہ کے بارے میں زیادہ بحث ہو: جناب انوراگ ٹھاکر

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا ماسکوٹ اور لوگو 8 مئی کو جاری کیا جائے گا

Posted On: 26 APR 2022 2:44PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کی آرگنائزنگ اور کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال سے ورچوئل طور پر ملاقات کی، تاکہ آئندہ کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں ریاست کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے، جو کہ 4 سے 13 مئی کے دوران منعقد کیا جائے گا۔ ہریانہ حکومت کے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر جناب سردار سندیپ سنگھ بھی میٹنگ میں ریاست کے اعلیٰ افسران اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ موجود تھے۔

18 سال سے کم عمر کے زمرے کے لیے ہونے والے یہ کھیل پنچکولہ کے علاوہ شاہ باد، امبالا، چندی گڑھ اور دہلی میں منعقد ہوں گے۔ ان گیمز میں تقریباً 8500 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس میں کل 25 کھیل پیش کیے جائیں گے، جن میں ہندوستان کے 5 مقامی کھیل بھی شامل ہیں۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر کو ایک تفصیلی معلوماتی منصوبہ پیش کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے ذکر کیا کہ کھیلوں کے بخوبی انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

کھیلوں کے لیے بہتر انفراسٹرکچر تیار ہے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 8 مئی کو پنچکولہ کے اندر دھنش آڈیٹوریم میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا ایک میسکوٹ اور لوگو جاری کیا جائے گا، جس کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے 3-2 کثیر مقصدی ہال، سنتھیٹک ٹریک، ایتھلیٹک ٹریک تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بیڈمنٹن ہال، گورنمنٹ ویمنس کالج، سیکٹر 14، پنچکولہ میں آڈیٹوریم کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی سٹیڈیم پنچکولہ اورشاہ باد کی تعمیر کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ جناب منوہر لال نے یہ بھی بتایا کہ امبالہ میں ہر موسم کے لئے سوئمنگ پول مکمل ہو گیا ہے۔

کھیلوں کے مقابلے ہریانوی ثقافت سے گونج رہے ہوں گے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کھیلوں میں ہریانوی ثقافت سے بھرپور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران جدوجہد آزادی کے لاتعداد ہیروز کی کہانی اور ریاست کے بہترین کھلاڑیوں کا تعارف نمائش میں دکھایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل ان سے تحریک لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے 13 مئی کو گروگرام میں ایک پروموشن پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہریانہ کی بیٹیوں کے لیے پوری طرح وقف موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہریانہ میں بیٹیوں کو بچانے کے لیے قابل ستائش کام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی بیرون ملک منعقد ہونے والے ہر کھیل میں اپنا پرچم لہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی طرف دلچسپی بڑھانے کے لیے کھیلوں سے وابستہ تھیم پر توجہ دی جائے۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام کیا جانا چاہئے تاکہ ملک بھر میں ہریانہ کے بارے میں زیادہ بحث ہو۔ انہوں نے کہا کہ جون میں ہونے والے ان گیمز میں کووڈ 19 کے ضابطوں پر مکمل عمل کیا جائے اور کھلاڑیوں کے ٹسٹ وغیرہ کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4696)



(Release ID: 1820192) Visitor Counter : 114