عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بارہمولہ کا دورہ کیا اور امنگوں والے ضلعے کے پروگرام کے تحت ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا


وزیر موصوف نے اے ڈی پی کے تحت حصولیابیوں پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کی

Posted On: 25 APR 2022 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل، 2022/ مختلف ترقیاتی معیارات کی موقعے پر جانکاری حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے رسائی سے متعلق خصوصی پروگرام کے حصے کے طور پر سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ڈاک بنگلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور امنگوں والے ضلعے کے پروگرام اے ڈی پی کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو اونچا کرنے اور سبھی کے لیے شمولیت کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی نے ترقیاتی معیشت میں لوگوں کی پوری طرح شرکت میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا ، الیکٹرانک  قومی زرعی مارکیٹ  ہر پنچایت میں  بھارت نیٹ سہولت اور مالی شمولیت جیسی کچھ سہولیات  اے ڈی پی کے تحت اہم پہلو ہوں گے۔

پروگرام پر عمل درآمد کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ضلعوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں پہلے بہترین ضلعے کی حیثیت اختیار کرے اور پھر ملک میں بہترین ضلعے کی حیثیت اختیار کرے ۔

اے ڈی پی کے تحت بارہمولہ میں کیے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امنگوں والے ضلعے کے ذریعے ثقافتی کاموں کی مختلف سطحوں میں تعاون دیا گیا ہے تاکہ مقررہ معیارات حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بارہمولہ کو دیرپا ترقی اور اقتصادی نشو ونما  میں اس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی پابند ہے۔ جس کے لیے وہ وقتاً فوقتاً پیروی کرتی رہے گی۔ ضلعے کے حیاتیاتی تنوع کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارہمولہ جموں و کشمیر کے قدیم ترین ضلعوں میں سے ایک ہے جہاں وسیع جنگلات موجود ہیں۔  انہوں نے خطے میں بایو ٹکنالوجی ، ورکشاپ کے انعقاد کے بارے میں اپنے نظریے کا اظہار کیا ۔

مختلف معیارات کا ایک جامع جائزہ لیتے ہوئے جن سے بارہمولہ کو بھارت کے امنگوں والے اضلاع میں سے ایک بنانے میں تعاون حاصل ہوا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے اے ڈی پی کے تحت کی گئی حصولیابیوں میں  ضلع انتظامیہ  کی کوششوں پر  اس کے رول کو سراہا۔

اسی دوران مجموعی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے والے مختلف معاملات پر اس میٹنگ میں پوری طرح تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اس کے بارے میں وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ ان معاملات کو بروقت حل کر لیا جائے گا۔

پروگرام میں ایک اور معاملے پر توجہ دی گئی کہ ہر ضلعے میں بلاک کی سطح پر ترقی کو فروغ دیا جائے۔  ان ضلعوں کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ بلاکوں کی ترقی پر قریبی نظر رکھیں  تاکہ ضلعے کو مجموعی طور پر بہتر بنایا جا سکے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4661

 


(Release ID: 1820029) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu