زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 25 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک ‘‘کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری’’ کا انعقاد کیا جائے گا


زراعت کے مرکزی وزیر مشترکہ خدمت مرکز (سی ایس سی) کے زیر اہتمام فصل بیمہ پر ملک گیر ورکشاپ کا آغاز کریں گے

ہر کرشی وگیان کیندر میں کرشی میلہ اور قدرتی کھیتی سے متعلق فیلڈ نمائش منعقد کی جائے گی

5 منتخب کسانوں اور صنعت کاروں کا ایک قومی آتم نربھر بھارت کنکلیو منعقد کیا جائے گا

اس مہم میں 1 کروڑ سے زیادہ کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کے حصہ لینے کی امید ہے

Posted On: 24 APR 2022 3:25PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کی دیگر مختلف وزارتوں/محکموں کے اشتراک سے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے تحت 25 سے 30 اپریل 2022 تک ‘کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری’ مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔ مہم کے دوران محکمہ برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود، کاشتکاروں کے لیے علاقائی سطح پر ملک گیر پروگرام منعقد کرے گا۔

زرعی تحقیق اور تعلیم کا محکمہ ہر ایک کرشی وگیان کیندر پر ایک کرشی میلہ اور قدرتی کاشتکاری پر فیلڈ نمائش کا انعقاد کرے گا۔ مرکزی وزیر زراعت مشترکہ خدمات مرکز (سی ایس سی) کے زیر اہتمام فصل بیمہ پر ملک گیر ورکشاپ کا آغاز کریں گے۔

دیہی ترقیات کی وزارت کے ساتھ ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت زرعی ماحولیات اور مویشیوں کے طور طریقوں پر ایک مباحثہ منعقد کیا جائے گا۔ ہفتے کے دوران تجارت کی وزارت اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے ذریعے ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) پر ایک ویبینار منعقد کیا جائے گا۔ 75 منتخب کسانوں اور صنعت کاروں کا ایک قومی آتم نربھر بھارت کنکلیو بھی منعقد کیا جائے گا۔

ہفتے کے دوران فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت، ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی پیداوار کی وزارت ایک ضلع میں ایک پروڈکٹ پر مبنی ورکشاپ، ویبینار اور محکموں کی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد کرے گی۔

ملک بھر میں براہ راست (آف لائن) اور ورچوئل (آن لائن) میڈیم کے ذریعے مذکورہ مہم میں 1 کروڑ سے زیادہ کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کے حصہ لینے کی امید ہے۔

مذکورہ مہم کے دوران ہندوستان کی آزادی کے 75 سالوں میں زراعت کی ترقی کے درج ذیل سنگ میلوں کو اجاگر کیا جائے گا:

  • سبز انقلاب: غذائی اجناس کی پیداوار میں خود کفالت؛
  • باغبانی کی فصلوں کا سب سے بڑا پروڈیوسر - ادرک، کیلا، آم اور پپیتا؛
  • پیلا انقلاب (آپریشن گولڈن فلو)؛
  • میٹھا انقلاب: شہد کی پیداوار؛
  • فصلوں کی آبپاشی میں بہتری؛
  • زراعت میں آئی سی ٹی کا استعمال؛
  • زراعت میں ریموٹ سینسنگ/جی آئی ایس/ ڈرون کا اطلاق؛
  • زراعت میں بایو ٹیکنالوجی کا اطلاق؛
  • واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیابی؛
  • بیج اور کھاد میں خود کفالت؛
  • فارم میکانائزیشن میں ترقی؛
  • مٹی کی صحت کا انتظام (آئی این ایم)
  • کیڑوں کا مؤثر انتظام (آئی پی ایم)؛

کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری مہم حکومت ہند کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے تحت سرگرمیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرے گی، یعنی:

  • پردھان منتری کسان سمان ندھی؛
  • پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا؛
  •  پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا - فی بوند زیادہ فصل؛
  • پردھان منتری کسان ماندھن یوجنا؛
  • کسان کریڈٹ کارڈ؛
  • زرعی کریڈٹ؛
  •  ای-نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای-نیم)؛
  • فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)؛
  • سوائل ہیلتھ کارڈ؛
  •  نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری؛
  • پلانٹ کا تحفظ اور پلانٹ کوارنٹین؛
  • شہد کی مکھیوں کی حفاظت؛
  • فارم میکانائزیشن؛
  • قومی غذائی تحفظ مشن؛
  • بیج اور پودے لگانے کا مواد؛
  • باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن؛
  • توسیعی اصلاحات (اے ٹی ایم اے)؛
  • آر کے وی وائی- رفتار – زراعت اسٹارٹ-اپس؛

 

****

ش ح۔م ع۔ع ن

 (U: 4618)


(Release ID: 1819595) Visitor Counter : 232