نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ ٹھاکر نے امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ سنکلپ سے سدھی: نیا بھارت نیا عزم کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں ’’انڈیا @100 کے لئے رضاکاروں کو جوڑنے کی حکمت عملی‘‘ سے متعلق سیشن سے خطاب کیا


ملک تبھی صحت مند ہوگا جب اس کے نوجوان ترقی کی پہل سے جڑیں گے: جناب انوراگ ٹھاکر

نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہنرمندی کو ترقی دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرانے کی ضرورت ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 23 APR 2022 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/ اپریل 2022 ۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ سنکلپ سے سدھی: نیا بھارت نیا عزم کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں ’’انڈیا @100 کے لئے رضاکاروں کو جوڑنے کی حکمت عملی‘‘ سے متعلق سیشن سے خطاب کیا۔ ثقافت کی وزارت ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور انڈیا @75 فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر آج نئی دہلی میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اپنی تقریر کے دوران جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وبا نے ہمیں اس بات پر از سر نو غور کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ ہمیں وبا کے بعد کے دور میں کیسے رہنا ہے۔ جب پورا ملک لاک ڈاؤن کی حالت میں تھا، یہ رضاکارانہ خدمت کا جذبہ ہی تھا جس کے دم پر ہمارے نوجوان رضاکاروں کے ذریعے پورے ملک میں پی ایم جی کے وائی کے تحت مقامی علاقوں اور غریبوں کے گھروں میں راشن اور عارضی کچن قائم کرکے ضرورت مندوں اور غریبوں تک گرما گرم کھانا پہنچایا گیا۔

جناب ٹھاکر نے نیا بھارت – نیا عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک تبھی صحت مند ہوسکتا ہے جب اس کے نوجوان حصہ داری نبھائیں اور ترقی کی پہل میں شامل ہوں۔ نوجوانوں کو ملک کے مجاہدین آزادی کے تعاون اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ آپ کو قربانی دینے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن نوجوانوں کو اپنا تعاون دینا ہوگا۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ اب چونکہ بھارت اپنی آزادی کے 75 سال پورے کررہا ہے، لہٰذا ایسی صورت میں ہمیں عزم کرنا چاہئے اور ہمیں پابند عہد ہونا چاہئے کہ ہم کیا حاصل کرنے جارہے ہیں اور ہم آزادی کے امرت کال کے دوران یہ تعاون دینے جارہے ہیں، وہ اب سے لے کر انڈیا @100 تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک کا حال اور مستقبل بنانا پوری طرح سے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

جناب ٹھاکر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بھارت نے پائیدار ترقی کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی متعدد اسکیموں میں نوجوانوں کو شامل کیا ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے ایجنڈا 2030 عوامی شراکت داری، ملکیت اور اتحاد پر منحصر ہے۔ جناب ٹھاکر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس طرح سے وبا کے دوران بڑی تعداد میں اسٹارٹ اپ وجود میں آئے اور تقریباً 47 یونیکورن ہمارے سامنے آئے۔

جناب ٹھاکر نے دیگر تنظیموں اور نجی شعبے سے نوجوانوں کو راغب کرنے اور بڑی تعداد میں ان کی حصے داری کے لئے متعدد پروگراموں کے انعقاد میں مختلف وزارتوں کے ساتھ تعاون کی بھی درخواست کی۔

جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ہم نے نوجوانوں کی حصے داری میں تیز اضافہ دیکھا ہے، چاہے وہ سیاسی حصے داری و نمائندگی کے توسط سے ہو یا پھر سول سوسائٹی کے جڑاؤ کی پہل کے ذریعے۔ انھوں نے کہا کہ 2030 تک لاکھوں لوگ بھارت کی افرادی قوت میں شامل ہونے والے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کے تعلق سے موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ہنرمندی کو ترقی دینے کے لئے راہ دکھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اگر ہم اس سلسلے میں منظم طریقے سے آگے بڑھتے ہیں تو بھارت دنیا میں سب سے بڑی افرادی قوت تیار کرسکتا ہے۔ مرکزی وزیر نے نجی شعبے سے نئے متبادل کی تعمیر اور نوجوانوں کو بامعنی طریقے سے جوڑنے کے لئے منفرد خیالات کے ساتھ رضاکارانہ خدمت کو بڑھاوا دینے کی درخواست کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا۔

ثقافت کی وزارت بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر بھارت @75 آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پروگراموں کا ایک سالہ طویل سلسلہ منعقد کررہی ہے۔ ان میں سنکلپ سے سدھی کانفرنس ایک اہم پروگرام ہے۔

کئی حصص داروں والی کانفرنس ’’سنکلپ سے سدھی‘‘ کا انعقاد بھارت سرکار کی ثقافت کی وزارت، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور بھارت @75 فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس کانفرنس میں ترقی کے مختلف شعبوں میں ملک کی حصول یابیوں اور آگے کی راہ پر صلاح و مشورہ کے لئے اہم حصص داروں کو مدعو کیا گیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4602

 



(Release ID: 1819504) Visitor Counter : 174