نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
بھارت کے معزز نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو کی جعلی سوشل میڈیا آئی ڈی کے بارے میں عوام کو آگاہی
Posted On:
23 APR 2022 7:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23/ اپریل 2022 ۔ یہ عام لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے ہے کہ بھارت کے عزت مآب نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو کے طور پر خود کو پیش کرنے والا ایک شخص موبائل فون نمبر 9439073183 سے مدد اور مالی مدد کے لیے واٹس ایپ پیغامات بھیج رہا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ اس طرح کے جعلی پیغامات مزید نمبروں سے بھیجے جا رہے ہوں۔
نائب صدر کے نوٹس میں یہ مسئلہ لائے جانے کے بعد نائب صدر کے سکریٹریٹ نے وزارت داخلہ کے حکام کو الرٹ کر دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نقال یعنی خود کو نائب صدر بتانے والے شخص نے کئی وی آئی پیز کو ایسے واٹس ایپ پیغامات بھیجے ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4603
(Release ID: 1819435)
Visitor Counter : 139