وزارت اطلاعات ونشریات
توہین آمیز سرخیوں کے استعمال سے گریز کریں، وزارت اطلاعات و نشریات نے نجی چینلوں کو ایڈوائزری جاری کی
ٹی وی مباحثےمیں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال، صحافی من گھڑت دعوے کررہے ہیں: ایڈوائزری
Posted On:
23 APR 2022 1:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 23 اپریل مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے آج نجی ٹی وی نیوز چینلوں کو جھوٹے دعوے کرنے اور ہتک آمیز سرخیوں کا استعمال نہ کرنے مشورہ دیا ہے۔ آج جاری کردہ ایک تفصیلی ایڈوائزری میں، وزارت نے کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ریگولیشن) ایکٹ، 1995 کے سیکشن 20 کی دفعات بشمول اس کے تحت وضع کردہ پروگرام کوڈ پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزارت کو پتہ چلا ہے کہ ماضی قریب میں کئی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں نے واقعات اور واقعات کی کوریج ایسے انداز میں کی ہے جو غیر مستند، گمراہ کن، سنسنی خیز اور سماجی طور پر ناقابل قبول زبان اور تبصرے کا استعمال کرتے ہوئے اچھے ماحول اور شائستگی کو مجروح کرتے ہیں نیز فحش اور ہتک آمیز اور فرقہ وارانہ رویہ رکھنے والے ہیں۔ ایڈوائزری میں یوکرین-روس تنازعہ اور خاص طور پر شمال مغربی دہلی کےواقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جہاں ٹی وی خبروں کے مواد اور مباحثے پروگرام کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔
جبکہ یوکرین-روس تنازعہ کی رپورٹنگ کے معاملے میں وزارت نےپایا ہے کہ چینل توہین آمیز سرخیاں بنا رہے ہیں اور صحافیوں نے بے بنیاد اور من گھڑت دعوے کیے ہیں اور ناظرین کو ورغلانے کے لیے مبالغہ آرائی کا استعمال کیا ہے، دہلی تشدد کے معاملے میں، بعض چینلوں نے اشتعال انگیز سرخیوں اور تشدد کی ویڈیو والی خبریں نشر کی ہیں،جومختلف برادریوں کے مابین فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے سکتی ہیں اور امن و امان میں خلل ڈال سکتی ہیں۔ چینلوں نے حکام کے اقدامات کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے مزید من گھڑت سرخیاں لگائی ہیں۔
وزارت نے نجی ٹی وی چینلوں کو غیر پارلیمانی، اشتعال انگیز اور سماجی طور پر ناقابل قبول زبان، فرقہ وارانہ تبصرے اور توہین آمیز حوالہ جات پر مبنی ایسے مباحث نشر کرنے کے خلاف انتباہ کیا ہے جن سے ناظرین پر منفی نفسیاتی اثر پڑ سکتا ہے اورجو فرقہ وارانہ انتشار کو بھڑکا سکتے ہیں اور بڑے پیمانے پر امن کو خراب کر سکتے ہیں۔
خلاف ورزی کی ان مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، وزارت نے آج نشر ہونے والے پروگراموں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (ریگولیشن) ایکٹ 1995 اور اس کے تحت قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کا سختی سے مشورہ دیا ہے۔
یہ ایڈوائزری وزارت اطلاعات و نشریات کی ویب سائٹ www.mib.gov.in پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-4585
(Release ID: 1819332)
Visitor Counter : 230