کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 406 اضلاع کے 3579 بلاکوں میں پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لئے آن لائن درخواستیں  طلب کی گئیں


سرکار نے مارچ 2024 تک جن اوشدھی کیندروں کی تعداد بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے

اس  پرییوجنا کے تحت عام لوگوں کو تقریباً 15000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے

Posted On: 23 APR 2022 11:14AM by PIB Delhi

 

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کو نافذ کرنے والی ایجنسی فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی  کیندر کھولنے کے لیے افراد، بے روزگار فارماسسٹ، حکومت کی طرف سے نامزد اداروں،غیرسرکاری تنظیموں، ٹرسٹ، سوسائٹی وغیرہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ایک آن لائن عمل کے  ذریعہ سے یہ درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔خواہش مند درخواست کنندگان  پی ایم بی آئی کی ویب سائٹ“janaushadhi.gov.in.   پر جاکر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اہل امیدواروں کو ،’’ پہلے آؤپہلےپاؤ‘‘ کی بنیاد پر پی ایم بی جے پی کے نام پر ڈرگ لائسنس لینے کے لئے اصولی طور پر منظوری دی جائے گی۔

عام آدمی خاص طور پر غریبوں کے لئے سستی شرح پر معیاری دوائیں  دستیاب کرانے کے مقصد سے ، سرکار نے مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کی تعداد کو 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 31 مارچ 2022 تک اوشدھی کیندروں کی تعداد بڑھ کر 8610 ہوچکی ہے۔ پی ایم بی جے پی کے تحت ملک کے سبھی 739 اضلاع کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ ان 406 اضلاع کے 3579 بلاکوں کا احاطہ  کرنے کے لئے نئی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ چھوٹے شہروں اور بلاک ہیڈکوارٹرز کے لوگ بھی اب جن اوشدھی کیندر کھولنے کے موقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ خواتین ، درج فہرست  ذات/ درج فہرست قبائل ، پہاڑی اضلاع، جزیرے والے اضلاع اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت مختلف زمروں کو فروغ/ خصوصی ترغیب  فراہم کرتی ہے۔ اس سے ملک کے گوشے گوشے میں لوگوں تک سستی دوا کی رسائی آسان ہوگی۔ پی ایم بی جے پی مراکز کھولنے اور مختلف زمروں کے لئے ترغیباتی اسکیم کی تفصیلی شرائط و ضوابط کو پی ایم بی آئی کی ویب سائٹ یعنی  Janaushadhi.gov.in پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پی ایم بی جے پی کے پروڈکٹ باسکٹ میں 1616 دوائیں اور 250 سرجیکل  آلات شامل ہیں، جو ملک بھر میں کام کرنے والے 8600 سے زیادہ پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جےکے) کے ذریعے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ  آیوش  کٹ،  بال رکشا کٹ اور آیوش-64 ٹیبلیٹ کو امیونٹی بوسٹر کے طور پر اس پرییوجنا سے جوڑا گیا ہے،جسے منتخب مراکز کے ذریعہ سے دستیاب کرایا جارہا ہے۔ دوائیوں کے پروڈکٹ باسکٹ میں سبھی اہم علاج  ومعالجہ کے گروپوں جیسے کارڈیوواسکولر، اینٹی-کینسر، اینٹی ڈائیبیٹک،اینٹی -انفیکٹیو، اینٹی الرجی، گیسٹروانٹیسٹ ٹائنل کی دوائیں،نیوٹراسیوٹیکل وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم بی آئی ایف ایس ایس اے آئی کے تحت فاسٹ- موونگ کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) پروڈکٹس اور غذائی اشیا   کے لانچ پر کام کیاجارہا ہے اورپی ایم بی جے پی کے تحت زیادہ مانگ والی  آیورویدک پروڈکٹس کو  اپنے پروڈکٹ باسکٹ میں توسیع دینے دینے کے لئے بھی کام ہورہا ہے۔

پی ایم بی آئی نے  گروگرام، چنئی، گوہاٹی اور سورت میں چار گودام قائم کرکے سپلائی چین نظام کو مضبوط کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے ہر حصے میں بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پورے بھارت میں 39 ڈسٹری بیوٹرز کا ایک مضبوط ڈسٹری بیوٹر نیٹ ورک بھی دستیاب ہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:4580)



(Release ID: 1819331) Visitor Counter : 151