صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت بلاک سطح کے صحت میلوں میں 22اپریل کو 4 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی،پانچویں دن ملک بھر میں 496 بلاکوں میں صحت میلوں کا انعقاد کیا گیا


59000 سے زیادہ آبھا صحت شناختی کارڈ بنائے گئے،17000 پی ایم جے ا ے وائی  گولڈن کارڈ جاری کیے گئے، 28000 ٹیلی مشاورت اور 12000 تب دق کی جانچ کی گئی

Posted On: 23 APR 2022 12:33PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے 16 اپریل سے 22 اپریل 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آیوشمان بھارت صحت اور ویلنیس مراکز کی چوتھی سالگرہ منارہا ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں نہایت جوش وخروش کے ساتھ  تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، مرکزی وزیر صحت کے اعلیٰ افسران ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف صحت سکریٹری/ صحت سکریٹری ، ریاستوں کے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران، مندوبین  اور مقامی معززین نے اے بی- ایچ ڈبلیو سی کا دورہ کرتے ہوئے سستی اور آسان صحت دیکھ بھال فراہم کرنے میں اے بی- ایچ ڈبلیو سی کی اہمیت کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کاکام کیا۔

A picture containing grass, outdoor, dancer, sportDescription automatically generated

18سے 22 اپریل 2022 تک ملک بھر کے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہرایک ضلع کے کم سے کم ایک بلاک میں ایک لاکھ سے زیادہ اے بی- ایچ ڈبلیو سی  میں بلاک سطح کے صحت  میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ہر ایک بلاک سطح کے میلے کا انعقاد یک روزہ ہوگا اور اس کے تحت ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر ایک بلاک کا احاطہ کیا جائیگا۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated with medium confidence

صحت میلے کے پانچویں دن ملک بھر میں 4 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا اور لگ بھگ 496 بلاکوں نے ان صحت میلوں کا انعقاد کیا۔  اس کے علاوہ 59000 سے زیادہ آبھا صحت شناختی کارڈ بنائے گئے اور 17000 پی ایم جے اے وائی گولڈن کارڈ جاری کیے گئے، ساتھ ہی ذہنی تناؤ، ذیابیطس اور تپ دق  کیلئے ہزاروں لوگوں کی جانچ کی گئی۔

A group of people holding a ribbonDescription automatically generated with medium confidence

16اپریل 2022 کو آیوشمان بھارت-ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (اے بی- ایچ ڈبلیو سی) میں ایک دن میں ای۔سنجیونی پلیٹ فارم کے توسط سے ریکارڈ 3لاکھ ٹیلی مشاورت کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ایک ہی دن میں اے بی- ایچ ڈبلیو سی پر ہونے والا اب تک کا سب سے زیادہ ٹیلی مشاورت رہی ہے اور اس نے یومیہ 1.8 لاکھ  ٹیلی مشاورت کے اپنے سابقہ ریکارڈ کو پار کرلیا ہے۔ 22اپریل 2022 کو پورے ملک میں 28 ہزار سے زیادہ ٹیلی مشاورت کیے گئے۔ https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046RQP.png

مورخہ 22اپریل 2022 کی تاریخ کے مطابق ریاست وار بلاک صحت میلے کی رپورٹ اس طرح ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UAFC.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4584)



(Release ID: 1819287) Visitor Counter : 100