بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) کے وفد نے اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر کی قیادت میں جنوبی افریقہ اور ماریشس کا دورہ کیا


اعلیٰ چناؤ کمشنر نے بھارتی برادری کے ممبران پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک مقیم ووٹرز کے طور پر اپنا اندراج کرائیں

بیرون ملک مقیم ووٹروں کے لئے ای ٹی پی بی ایس کی سہولت کی توسیع زیر غورہے: اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر

Posted On: 22 APR 2022 1:04PM by PIB Delhi

بھارت  کے اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر کی قیادت میں بھارت کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) کے ایک وفد نے 9سے19 اپریل 2022 تک جنوبی افریقہ اور ماریشس کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران جنوبی افریقہ کے الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد ہوا اور ماریشس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں بڑی تعداد میں آباد بیرون ملک مقیم بھارتی افراد کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ دونوں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی ) ای سی آئی کے ساتھ  ایم او یو شراکت دار بھی ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان ایک انوکھارشتہ ہے جو بنیادی، منفرد اور اپنے لوگوں کے اجتماعی تجربات اور مجموعی طاقت کے ساتھ  جڑا ہوا ہے۔ بھارتی برادری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے دوران اعلیٰ چناؤ کمشنر نے ان پر زور دیا کہ وہ بیرون ملک مقیم رائے دہندگان کے طور پر اپنے ناموں کا اندراج کرائیں کیونکہ موجودہ تعداد انتہائی کم ہے۔ انہوں نے ممبران کو یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک مقیم رائے دہندگان  کے لیے الیکٹرانک ٹرانسمیٹڈ پوسٹل بیلٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایس) کی سہولت کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019VTS.jpg

12 اپریل 2022 کواعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندرا نے جنوبی افریقہ کے انتخابی کمیشن کے چیئرپرسن جناب گلین وی میشینینی اور جناب جونگہون چو، سکریٹری جنرل اے-ڈبلیو ای بی سے ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A0YD.jpg

اس دورے کی ایک خاص بات بھارت کے چناؤ کمیشن،جناب گلین میشینینی، چیئرپرسن، الیکٹورل کمیشن آف ساؤتھ افریقہ اور مسٹر جونگہون چو، سیکریٹری جنرل، ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے ڈبلیو ای بی) کے درمیان سہ فریقی میٹنگ کا نادر موقع تھا جو پریٹوریہ میں 12اپریل 2022 کومنعقد ہوا۔ ہندوستان اس وقت اے ڈبلیو ای بی کا صدر ہے جو دنیا کے 118 ای ایم بی کا سب سے بڑا مجموعہ ہے جبکہ جنوبی افریقہ نائب صدر ہے۔

جیسا کہ اے ڈبلیو ای بی اپنے قیام کے دس سال مکمل کر رہا ہے اور ایک نئی دہائی میں قدم رکھ رہا ہے، میٹنگ کو صحیح موڑ پر رکھا گیا تھا جہاں یہ وقت تھا کہ اے ڈبلیو ای بی کے لیے ایک تنظیم کے طور پر آگے بڑھنے کے راستے پر غور کیا جائے۔ اے ڈبلیو ای بی اپنے اراکین کے درمیان معلومات اور جانکاری کے تبادلے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ میٹنگ کے دوران یہ تسلیم کیا گیا کہ اس وسیع تنظیم کے پاس بہت زیادہ تجربہ اور مہارت کے ساتھ ای ایم بی  ہیں جو ان ای ایم بی  کو مدد اور مشورہ دے سکتے ہیں جو اپنے سسٹم کی مزید ترقی اور جدیدتر بنانے کے خواہاں تھے۔ یہ محسوس کیا گیا کہ اب سب سے زیادہ توجہ رکنیت بڑھانے اور ممبران کے تعلق کے احساس کو بڑھانے پر ہونی چاہیے۔ مزید راہیں تلاش کی جانی چاہئیں تاکہ اراکین آپس میں بات چیت کر سکیں اور کثرت سے مل سکیں۔

میٹنگ کے دوران اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر نے اس میٹنگ کے انعقاد کے لیے جنوبی افریقہ کے انتخابی کمیشن کے چیئرپرسن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے جمہوریت میں بڑی پیش رفت کی ہے اور وہ اکتوبر 2022 میں اے ڈبلیو ای بی کی اگلی جنرل اسمبلی کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان کا اے ڈبلیو ای بی کے ساتھ بہت گہرا اور فعال تعلق ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ دونوں اس تنظیم کے بانی رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر آنا جس نے گاندھی جی کو مہاتما بنا دیا اور نیلسن منڈیلا کی سرزمین پر آنا ان کے لئے ایک حقیقی سفر تھا۔

جناب چندر نے ویبینار، بین الاقوامی الیکشن وزیٹر پروگرام کے پروگراموں اور کئی بین الاقوامی اشاعتوں کے ساتھ آ کر بھی اے ڈبلیو ای بی ممبران کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے کی گئی متعدد سرگرمیوں اور اقدامات کا ذکر کیا۔ اس کے بعدانہوں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے غیرمعمولی دور کے دوران 11 ریاستی اسمبلی کے انتخابات اور مختلف ضمنی انتخابات کے انعقاد کے ہندوستان کے تجربے اور ووٹروں، پولنگ عملے اور پولنگ اسٹیشنوں کے نقطہ نظر سے محفوظ انتخابات کے انعقاد کے لیے ای سی آئی کے وضع کردہ نئے پروٹوکول کا بھی اشتراک کیا۔

اے ڈبلیو ای بی کی خود کو دوبارہ اختراع کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب  سشیل چندر نے اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تین شعبوں پر زور دیا۔ سب سے پہلےاے ڈبلیو ای بی کو انتخابی نظم و نسق کے مختلف پہلوؤں کے لیے معیاری پروٹوکول کے ساتھ آنے کی کوشش کرنی چاہیے جو اے ڈبلیو ای بی عالمی معیارات کے نام سے مشہور ہوں گے اور ای ایم بی کو ان اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے میں مدد کریں گے۔ دوسرا، علاقائی موضوعاتی سربراہی کانفرنسوں کے ذریعے اراکین کے درمیان تال میل کو بڑھانا، اے ڈبلیو ای بی کیلنڈر میں اہم تاریخوں کو منانا جیسے ہندوستان کے ووٹروں کے قومی دن کے طرز پر اس کے یوم تاسیس اور اے ڈبلیو ای بی کے لیے سالانہ سرگرمیوں کا کیلنڈر تیار کرنا۔ تیسرا، بہترین طریقوں، تربیت اور صلاحیت سازی کے اشتراک کو تیز کرنا۔ انہوں نے پیشکش کی کہ ای سی آئی کو انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں اے ڈبلیو ای بی کے اراکین کے لیے حسب ضرورت پروگراموں سمیت مزید تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنے میں خوشی ہوگی۔

اپنے دورے کے دوران، اعلیٰ چناؤ کمشنر نے 15 اپریل 2022 کو جوہانسبرگ میں کانسٹی ٹیوشن ہل پر مہاتما گاندھی جی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جو کہ ایک سابق جیل کمپلیکس اب میوزیم میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کانسٹی ٹیوشن ہل میں گاندھی منڈیلا نمائشی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O762.jpg

اپنے دورے کے دوران اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر نے جنوبی افریقہ کے کانسٹی ٹیوشن ہل پر مہاتما گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004799N.jpg

15 اپریل 2022 کو کانسٹی ٹیوشن ہل میں گاندھی-منڈیلا نمائشی مرکز میں اعلیٰ چناؤ کمشنر

اعلیٰ چناؤ کمشنر نے 18 اپریل 2022 کو پورٹ لوئس میں ماریشس کے الیکٹورل کمشنر جناب محمد عرفان عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بھائی چارے، نسب، رشتہ داری اور پیار کا رشتہ رکھتے ہیں۔ دونوں ای ایم بی نہ صرف مفاہمت نامے کے رسمی تعلقات کے ذریعے قریب سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے نظام کو سمجھنے، ایک دوسرے سے تعاون اور طاقت حاصل کرنے کے قریبی رشتے سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے ہندوستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بارے میں ایک مختصر جانکاری دی اور کہا کہ دونوں کمیشن باہمی فائدے کے لیے بہترین طور طریقوں، مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ  جاری رکھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055IAQ.jpg

اعلیٰ چناؤ کمشنر18 اپریل 2022 کو پورٹ لوئس میں ماریشس کے انتخابی کمشنر جناب محمد عرفان عبدالرحمن کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے

 

بیرون ملک مقیم بھارتی افراد (این آر آئی) سے ملاقات

دونوں ممالک کے دورے کے دوران، 10 اپریل کو کیپ ٹاؤن شہرمیں بیرون ملک مقیم بھارتی افراد  کے ساتھ ایک معلوماتی بات چیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 12 اپریل کو جوہانسبرگ اور 18 اپریل 2022 کو پورٹ لوئس میں اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر نے بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ انتخابات کے انعقاد کا ہندوستانی تجربہ   مشترک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے دس لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں میں 950 ملین سے زیادہ ووٹروں کے لیے انتخابات کرواتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستانی انتخابات نے انتخابات کو سب کی شمولیت والا اور قابل رسائی بنانے کی سمت میں مسلسل پیش رفت کی ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی انتخابات میں خواتین، معذور افراد اور بزرگ شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور حصہ لینے والے انتخابات کے انعقاد کی یہ قابل ذکر کامیابی - لسانی طور پر، جغرافیائی طور پر مضبوط انتخابی انتظامی طریقوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس میں سی وی آئی جی آئی ایل، ووٹر ایجوکیشن جیسی ایپلی کیشنز کے ذریعے ووٹروں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ،ایس وی ای ای پی کے ذریعے،ای وی ایم- وی وی پیٹ کا استعمال شامل ہیں، تمام خواتین نے پولنگ بوتھوں کا انتظام کیا، واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر واحد یکساں انتخابی فہرست، مرکزی مشاہدین کی تعیناتی اور اخراجات کی نگرانی کا بہت مضبوط طریقہ کار۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TOBJ.jpg

اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندرنے ای سی آئی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ 10 اپریل 2022 کو کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ہندوستانی قونصل خانے کے عہدیداروں اور این آر آئی کمیونٹی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007YAHW.jpg

اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب سشیل چندر نے 18 اپریل 2022 کو پورٹ لوئس، ماریشس میں بھارت کے ہائی کمیشن کے عہدیداران اور این آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

اعلیٰ چناؤ کمشنر جناب چندر نے گزشتہ چند مہینوں میں کی گئی نئی انتخابی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جس میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں اہل شہریوں کے بطور ووٹر رجسٹریشن کے لیے ایک سال میں چار کوالیفائنگ تاریخیں ،انتخابی فہرست اور آدھار ڈیٹا کو جوڑنا اور پوسٹل بیلٹ کی توسیع، رائے دہندگان کے نئے زمرےیعنی 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں، پی ڈبلیو ڈی اور کووڈ سے متاثرہ افراد کے لیے سہولت شامل تھیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4555)


(Release ID: 1819088) Visitor Counter : 185