وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی میں ڈیف کنیکٹ دوئم آئی ڈیکس پرائم اور چھٹے ڈیفینس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج کا آغاز کیا


آئی ڈیکس پرائم 1.5 کروڑ سے لے کر 10 کروڑ روپے تک کے پروجیکٹوں کےلیے اسٹارٹ اپس کی مدد کرے گا

ڈی اائی ایس سی 6 کا 38 مشکلات کے ساتھ آغاز کیا گیا؛ سات نئے ڈی پی ایس یو ، بھارتی ساحلی گارڈ اور داخلی امور کی وزارت نے پہلی مرتبہ حصہ لیا

وزیر دفاع نے اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں سے کہا کہ وہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی اور منفرد ٹکنالوجی تیار کریں

Posted On: 22 APR 2022 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 اپریل، 2022/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی میں  آج 22 اپریل ، 2022 کو ڈیفینس ایکسیلینس  دفاعی بھارت کے آئیڈیکس پرائم اور چھٹے ڈیفینس انڈیا اسٹارٹ اپس چیلنج (ڈی آئی ایس سی 6) کا ڈیف کنیکٹ دوئم کے دوران آغاز کیا۔ آئی ڈیکس پرائم کا مقصد ان پروجیکٹوں کی مدد کرنا ہے جن میں 1.5 کروڑ روپے سے لے کر 10 کروڑ روپے تک کی امداد درکار ہے۔ تاکہ دفاع کے شعبے میں ہمیشہ ترقی کرنے والے اسٹارٹ اپس کی مدد کی جا سکے۔

فوج کی تینوں شاخوں  اور کچھ سرکاری شعبے کی دفاعی یونٹوں کے علاوہ جنہوں نے پہلے بھی حصہ لیا ہے وزیر دفاع نے 38 مشکلات کے ساتھ ڈی آئی ایس سی 6 کا بھی آغاز کیا۔  ڈی آئی ایس سی 6 میں نوتشکیل شدہ 7 دفاعی کمپنیوں ، بھارتی ساحلی گارڈ اور وزارت داخلہ کے ماتحت تنظیموں نے پہلی بار  حصہ لیا ہے۔ ان مشکلات کا تعلق مصنوعی ذہانت ، ایڈوانسڈ امیجنگ ، سینسر نظام ، بڑے اعداد وشمار کے تجزیہ کار اور خود مختار بنا انسان والے نظام اور محفوظ مواصلات سے ہے۔

ڈی آئی ایس سی 5 کے فاتحین ، اوپن چیلنج (او سی 2 اور 3 ) کو بھی استقبالیہ دیا گیا اور صنعت کی سرکردہ شخصیتوں کے دو اجلاس بھی اس تقریب کے دوران منعقد کیے گئے۔ اس کے علاوہ ، آئی ڈیکس -  دفاعی اختراع کی تنظیم (آئی ڈیکس –ڈئی آئی او) کی مدد والے بہت سے اسٹارٹ اپ کی بھی نمائش کی گئی، جسے یہاں آنے والوں نے دیکھا۔ اس کا مقصد ابھرنے والے چھوٹے صنعت کاروں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں ڈیکس کنیکٹ دوئم کو ملک کی ٹکنالوجی کی ایک ابھرتی ہوئی طاقت کی علامت قرار دیا اور بھارتی دفاع کے اسٹارٹ اپس نظام کی نشوونما کا ایک جشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ڈیکس پہل کی کامیابی کا عکاس ہے جس سے بہت سی نئی  اور ٹکنالوجی اور تیاری میں مدد ملی ہے۔

وزیر دفاع نے اختراع (جنرل)  - سینٹرل زمرے  کے تحت آئی ڈیکس اقدام کے لیے  پبلک ایڈمنسٹریشن میں  مہارت کے لیے وزیراعظم کا ایواڑڈ حاصل کرنے پر ڈیفینس پروڈکشن محکمے (ڈی ڈی پی) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے آئی ڈیکس کو سراہا کہ اُس نے اسٹارٹس اپ کو اختراعات اور ٹکنالوجی تیاری کےنمائش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت کو سراہاکہ آئی ڈیکس نے ابھی تک مارکیٹ میں 100 سے زیادہ آئی ڈیکس فاتحین کو روشناس کرایا ہےلہذا اس سے ہزاروں  ہنرمند اور کم ہنرمند افراد  کو براہ راست اور بالواسطہ موقعے فراہم ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع نے سبھی شعبوں خاص طور پر سکیورٹی سے متعلق ڈھانچے کے  لگاتار استحکام پر بھی زور دیا۔  لہٰذا اس سے ہزاروں ہنرمند اور کم ہنرمند افراد کو روزگار کے براہ راست اور بالواسطہ موقع فراہم ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی ڈیکس ونرز کی شروعات سے مینوفیکچرنگ کرنے والے کاروبار کو روزگار کے لیے لاکھوں لوگ میسر آئیں گے ۔ یہ بہت سے لوگوں کی سماجی واقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

وزیر دفاع نے سبھی شعبوں خاص طور پر ملک کے سلامتی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنائے جانے پر زور دیا تاکہ بہت سے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے اقتصادی نظام تیار کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے بہت سے اقدامات کا ذکر کیا جن سے گھریلو صنعت، اسٹارٹ اپس کو استحکام حاصل ہوگا اور مسلح فوجیں  جدید ترین سازوسامان  سے لیس ہوں گی اور حکومت کو آخر کار اپنا مقصد آتم نربھر بھارت کے حصول میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیٹیو افسر جناب امیتابھ کانت نے دفاعی مینوفیکچرنگ کو بھارت کے ایک مینوفیکچرنگ مرکز بننے کے  لیے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

دفاع کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے آئی ڈیکس پہل کی کامیابی کا سہرا اسٹارٹ اپس کو دیا۔ انہوں نے مسلح فوجوں اور ڈی پی ایس یو سے زور دے کر کہا کہ وہ اسٹارٹ اپس کے لیے مزید چیلنجوں کا سامنا کریں جس سے دفاع سے متعلق اقتصادی نظام کو استحکام حاصل ہوسکتا ہے۔

 

۔۔۔

 

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 4558



(Release ID: 1819046) Visitor Counter : 213