وزارت خزانہ

اٹل پنشن یوجنا کے تحت کل 4 کروڑ سے زیادہ کا اندراج


مال سال22-2021 کے دوران اٹل پنشن یوجنا کے تحت 99 لاکھ سے زیادہ کھاتے درج کئے گئے

Posted On: 21 APR 2022 4:24PM by PIB Delhi

مارچ 2022 تک اٹل پنشن یوجنا کے تحت مجموعی اندراج 4.01 کروڑ  سے زیادہ ہوگیا ہے  جس میں سے 99 لاکھ سے زیادہ اٹل پنشن یوجناکے کھاتے مالی سال 22-2021 کے دوران کھولے گئے تھے۔ سبھی زمروں کے بینکوں  کی سرگرم شراکت داری  کی وجہ سے اس اسکیم کو یہ زبردست کامیابی ملی۔ تقریباً 71 فیصد اندراج سرکاری بینکوں کے ذریعہ ، 19 فیصد اندراج  علاقائی دیہی بینکوں کے ذریعہ، 6 فیصد  اندراج  پرائیویٹ بینکوں کے ذریعہ،3 فیصد اندراج  پیمنٹ اور چھوٹے مالی بینکوں کے ذریعہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا، انڈین بینک، بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ اور سینٹرل بینک آف انڈیا نے سرکاری بینک کے  زمرے میں سالانہ  نشانہ حاصل کیا۔

جبکہ ودربھ کونکن بینک، تریپورہ گرامین بینک، جھارکھنڈ راجیہ گرامین بینک، پسچم بنگال گرامین بینک، بڑودہ یوپی بینک، اتربنگا کسریہ گرامین بینک، آریاورت بینک، بڑودہ گجرات گرامین بینک، اتر بہار گرامین بینک، مہاراشٹرا گرامین بینک، اوڈیشہ گرامین بینک، مدھیہ پردیش گرامین بینک، کرناٹک وکاس گرامین بینک، چیتنیا گوداوری گرامین بینک، تلنگانہ گرامین بینک، آندھرا پردیش گرامین وکاس بینک، بڑودہ راجستھان شیتریہ گرامین بینک، راجستھان مرودھرا گرامین بینک، دکشن  بہار گرامین بینک، پرتھم یوپی گرامین بینک، پنجاب گرامین بینک، پڈوائی بھرتھیار گرامین بینک، آندھرا پرگتی گرامین بینک، منی پور رورل بینک اور اتراکھنڈ گرامین بینک نے علاقائی گرامین بینک کے زمرے میں سالانہ ہدف حاصل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ، تمل ناڈو مرکنٹائل بینک، اے یوا سمال فائنانس بینک، سری مہیلا سیوا سہکاری بینک، کالوپور کمرشیل کوآپریٹو بینک، سابر کانٹھا ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینک اور راجکوٹ ناگرک سہکاری بینک نے  دیگر بینک زمروں  میں  سالانہ ہدف حاصل کیا۔

بینکوں کے علاوہ، بہار، جھارکھنڈ، آسام، اتر پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور تریپورہ کی 9 ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹیوں نے اٹل پنشن یوجنا کے تحت سالانہ ہدف حاصل کئے۔

31 مارچ 2022 تک اٹل پنشن یوجنا کے تحت کل اندراج میں سے تقریباً 80 فیصد گاہکوں نے 1000 روپے کی پنشن اسکیم  اور 13 فیصد گاہکوں نے 5000 روپے کی پنشن اسکیم کا متبادل منتخب کیا ہے۔  اٹل پنشن یوجنا کے کل گاہکوں میں سے 44 فیصد خواتین گاہک ہیں جبکہ 56 فیصد مردگاہک ہیں۔ اس کے علاوہ، اٹل پنشن یوجنا کے کل  گاہکوں میں سے 45 فیصد گاہکوں کی عمر 18 سال سے 25 سال کے بیچ ہے۔

سال 2021 میں یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں، ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نے ہر اہل فرد کو اٹل پنشن یوجنا کا فائدہ پہنچانے سمیت حکومت کی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کی سیچوریشن پر زور دیا۔ حکومت کے سیچوریشن مشن کے مطابق، پی ایف آر ڈی اے  نے ملک بھر میں سبھی  ایس ایل بی سیز اور آر آر بی کے آوٹ رچ پروگرام منعقد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ مالی سال 22-2021  کے دوران ایسے  13 آؤٹ ریچ پروگرام  منعقد کیے گئے اور باقی پروگرام رواں مالی سال میں منعقد کیے جائیں گے۔

پی ایف آر ڈی  اے نے ویبینار اور ٹاؤن ہال  کی میٹنگوں کے ذریعے اٹل پنشن یوجنا کے آوٹ رچ پروگراموں کے لئے دیگر مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور  این آر ایل ایم/ایس آر ایل ایم  جیسی ایجنسیوں کو شامل کرتے ہوئے ، جن دھن کھاتہ داروں کو نشان زد کرنے، نوجوانوں کو نشان زد کرنے کے لئے  اندراج کے ڈیجیٹل موڈ کو فروغ دینے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

اٹل پنشن یوجنا پی ایف آر ڈی اے کے زیر انتظام بھارت سرکار  کی ایک گارنٹیڈ پنشن اسکیم ہے۔ یہ اسکیم بھارت کے 18سے40 سال  عمر کے کسی بھی شہری کو بینک یا ڈاک گھر کی شاخوں جہاں اس کا بچت بینک کھاتہ ہے، کے توسط سے شامل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔  اس اسکیم کے تحت، ایک گاہک  کو اس کے تعاون کی بنیاد پر 60 سال کی عمر سے 1000 روپے سے لے کر  5000 روپے ماہانہ تک  کی کم سے کم  گارنٹی  پنشن ملے گی۔  گاہک کی موت کے بعد اس کی شریک حیات کو یکساں پنشن  کی ادائیگی کی جائے گی اور  گاہک  اور اس کی شریک حیات دونوں کی موت پر،  گاہک کی 60 سال کی عمر تک جمع کی گئی  پنشن کی رقم  نامزد کئے ہوئے فرد کو واپس کردی  جائے گی۔

پی ایف آر ڈی اے اٹل پنشن یوجنا کے تحت کل اندراج  کو اور آگے بڑھانے  اور بھارت  کو ایک  پنشن یافتہ سماج  بنانے کی سمت  میں تعاون کرنے کے لئے عہدبند ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4522)



(Release ID: 1818870) Visitor Counter : 125