وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ کے حصول کے لئے ہندوستان میں دفاعی آلات  کی تیاری اور  ان کے رکھ رکھاؤ کے علاوہ مشترکہ  طور پر تحقیق  وترقی  کے کام کو انجام دینے کے لئے امریکی کمپنیوں کو مدعو کیا


راج ناتھ سنگھ نے فروخت کار – خریدار تعلق کے بجائے شراکت دار ممالک کے طور پر روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

بھارت- امریکہ جامع عالمی  اسٹریٹجک شراکت داری بین الاقوامی امن  استحکام اور خوش حالی کے لئے نہایت اہم ہے: راج ناتھ سنگھ

Posted On: 21 APR 2022 12:50PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  امریکی  کمپنیوں کو تلقین کی  ہے کہ وہ ہندوستان میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  سربراہی والی حکومت کی جانب سے کئے گئے پالیسی اقدامات کا فائدہ اٹھائیں اور  میک ان انڈیا ، میک فار دی  ورلڈ  کے ویژن کے حصول کے لئے دفاعی آلات کی تیاری  اور ان کے رکھ  رکھاؤ  کے علاوہ مشترکہ طور پر  دفاعی آلات  کی تحقیقی ترقی کا کام انجام دیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  21  اپریل 2022  کو ہندوستان میں امریکن چیمبرس آف کامرس  کی 30  ویں سالانہ  عام میٹنگ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کے ممبروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے  دفاع  کے شعبے  میں  مشترکہ پیدا وار ، مشترکہ طور پر  دفاعی  سازو سامان تیار کرنے اور  سرمایہ کاری کو فروغ دینے  اور  ہندوستان میں دفاعی  سامان کے رکھ رکھاؤ، مرمت  اور اوور ہالنگ کی سہولیات کے لئے امریکی کمپنیوں کو مدعو کیا۔

حال ہی میں کچھ امریکی کمپنیوں  نے میک ان انڈیا،  میک  فار دی ورلڈ کے  ہمارے مقصد کے حصول کے لئے ہندوستانی  صنعت کے ساتھ  اشتراک کرتے ہوئے اپنی موجودگی کو  بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم  سمجھتے  ہیں کہ یہ ایک آغاز  ہے،   کاروبار میں اضافے کے ساتھ ہم  ہندوستان میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے  سرمایہ کاری  بڑھنے کی خواہش  رکھتے ہیں۔ صنعتی  سکیورٹی سمجھوتے کا مکمل استعمال کرتے ہوئے ہمیں  دفاعی ٹیکنالوجی  میں اشتراک کو آسان بنانے کی ضرورت ہے اور  ایک دوسرے کی دفاعی سپلائی چین میں امریکی اور ہندوستانی کمپنیوں کی شرکت کو  تقویت دینے کی بھی  ضرورت ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  ہندوستان  میں مینو فیکچرنگ کی سہولتیں قائم کرنے کے لئے ہم امریکی کمپنیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیردفاع نے  حکومت کی جانب سے کئے گئے کچھ  اقدامات کا ذکر کیا  تاکہ  ہندوستانی کمپنیوں اور  بڑی دفاعی سازو سامان بنانے والی کمپنیوں کے درمیان  شراکت داری میں آسانی پیدا ہو۔ ایف ڈی آئی حد میں اضافے سے  کاروبار  کو آسان بنانے میں بہتری ملی ہے اور  آئی ڈی ایکس پلیٹ فارم کے ذریعہ اختراع   کی حوصلہ افزائی سے  ہندوستان میں  سامان تیار کرنے  کے   خلاء کو پر کرنے  میں  کافی مدد ملی ہے۔ حکومت  دفاعی مینو فیکچرنگ کے اشتراک کو بڑھانے پر تیزی سے توجہ دے رہی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ امریکی کمپنیاں نہ صرف  ایف ڈی آئی کا ایک وسیلہ اور ہندوستان میں روز  گار  کا وسیلہ ہیں بلکہ وہ  ہندوستان کی دفاعی  بر آمدات میں بھی تعاون دے رہی ہیں اور گزشتہ پانچ  سال میں تقریبا 2.5  ارب امریکی ڈالر  کی بر آمدات ہوئی۔ جو  اس مدت کے  دوران حاصل کی گئی کل بر آمدات کا 35  فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستانی سرکاری  اور نجی  سیکٹروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تحقیق و ترقی اور صنعتی اشتراک میں امریکی کمپنیوں کی شرکت  آتم نر بھر بھارت کی کامیابی کے لئے اہم ثابت ہو گی اور ا س سے امریکہ بھارت تعلقات  مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیر دفاع  نے حال ہی میں منعقد  واشنگٹن ڈی سی میں بھارت- امریکہ  2+2  وزارتی مذاکرات کو مثبت اور سود مند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ  باہمی  تعلقات کا  ایک مضبوط  اور  ابھرتا ہو ا ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے تعلقات  کی بنیاد  یہ ہے کہ ہمارے درمیان فوج سے فوج کے درمیان رابطے  ہیں ، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہواہے اور دفاعی تجارت  اور ٹیکنالوجی کے شعبے  میں تعاون  کے علاوہ ،  سازو سامان کی نقل وحمل میں آپسی اشتراک  اور  دفاعی سازو سامان کی مشترکہ تیاری اور پیدا وار ی  پر  بھی اب  زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں  نے فروخت کار خریدار تعلق کے بجائے شراکت دار   ممالک کے طور پر  روابط استوار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ آپسی فائدے اور بہتر مستقبل کے لئے ایک دوسری کی طاقت  کو بڑھانے کے تئیں  عہد بستہ ہیں۔

ہندوستان اور امریکہ قانون کی بالا دستی اور  جمہوری  تکثیریت کے  تئیں ایک عزم  مشترک کرتے ہیں۔ ہمارے کلیدی مفادات  میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ دونوں ملک  ایک لچک دار اور ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے خواہش مند ہیں تاکہ  خود مختاری اور علاقائی   یکجہتی کا تحفظ  کیا جاسکے  اور سبھی کے لئے جمہوری اقدار برقرار رکھا جاسکے، ساتھ ہی ساتھ امن اور خوش حالی کو بھی برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں  نے کہا کہ  بھارت اور امریکہ دونوں ایک کھلے آزاد ، سب کی شمولیت والے اور  ضابطوں پر مبنی  ہند بحر الکاحل اور ہندوستانی بحر ہند خطے  کے ایک مشترکہ ویژن مشترک کرتے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ  ہندوستان –امریکہ جامع  عالمی کلیدی شراکت  داری  بین الاقوامی امن استحکام  اور خوش حالی کے لئے نہایت  ضروری ہے۔

وزیر دفاع  نے بھارت اور  امریکہ کے درمیان شراکت داری کے  کمرشیل اور معاشی ستون کو  مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ملکوں کے لئے معاشی ترقی کو آگے بڑھا یا جاسکے اور دونوں ملکوں میں  آپسی خوش حالی لائی  جاسکے۔ انہوں نے  ہندوستان- امریکی معاشی  شراکت داری کو   21  ویں صدی کا  ایک واضح کاروباری رشتہ   قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  پچھلے سال دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت  میں اضافہ ہوا ہے اور یہ  113  ارب ڈالر  سے تجاوز  کر گئی ہے اسی مدت میں ہم نے عالمی سپلائی چین میں بھارت کی شرکت کو بڑھا کر  آتم نر بھرتا  کے  وزیراعظم کے ویژن کی جانب سفر میں کامیابی حاصل کرنا شروع کی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ہم نے  400  ارب ڈالر سے زیادہ  کا سامان بر آمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ  امریکہ  کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات  اس کامیاب داستان کا ایک اہم جزو  ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ  واشنگٹن ڈی سی میں  2+2  وزارتی میٹنگ  کئے دوران بھارت اور امریکہ نے  اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں تعاون بڑھانے کے اپنے ارادے  کی توثیق کی ۔ ان ٹیکنالوجیوں میں جدید  مواصلاتی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، کوانٹم سائنس، ایس ٹی ای ایم، سیمی کنڈیکٹر اور  بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ انہوں نے پرائیویٹ صنعت پر زور دیا کہ وہ  مشترکہ طور پر تحقیق کو فروغ دیں اور اس میں سرگرمی سے  حصہ لیں اور  ترقیاتی پروجیکٹس کو پورا کرنے کے لئے آگے آئیں، مالئے کو بروئے کار لائیں، ٹیکنالوجی کو فروغ دیں اور  تکنیکی اشتراک کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے بہترین  طور طریقوں کے تبادلے   کے لئے مل کر کام کرنے کے حکومت کے عزم کو دہرایا اور  ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا، تاکہ سی ای ٹی  کو  کمرشیل بنایا جاسکے۔

اے ایم سی ایچ اے ایم- انڈیا ایک امریکن  کاروباری آرگنائزیشنز کی  ایک  انجمن  ہے، جو ہندوستان میں سرگرم ہے۔ یہ 1992  میں قائم ہوئی تھی، اے ایم سی ایچ اے ایم میں   ممبر کے طور پر  400  سے زیادہ امریکی  کمپنیاں ہیں۔ اس کا اہم مقصد  ایسی سرگرمیوں کو  فروغ دینا شامل ہے، جس سے باہمی تجارت بڑھانے اور ہندوستان میں امریکی کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری  کی حوصلہ افزائی  ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ح ا - ق ر)

U-4512



(Release ID: 1818653) Visitor Counter : 169